شاہرہ پر ٹریفک جزوی طور بحال اودہم پور و رام بن میں پسیاں ہٹا لی گئیں ، درماندہ گاڑیوں اپنی منزل کی طرف روانہ

دانش وانی
بانہال // اودہم پور موڑ کے مقام پر رام بن کے قریب ماروگ میں آئی پسیوں کو ہٹانے کے بعدجموں سرینگر قومی شاہراہ پر 24 گھنٹے بعد ٹریفک جزوی طور پر بحال ہو گیا ۔واضح رہے کہ پیر کی سہ پہر اودہم پور کے قریب موڑ ے مقام پر بھاری پسی گر آنے سے ایک پُل کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود ہو گئی تھی ۔اس سیکٹر میں شاہراہ کی چار گلیارہ توسیع کے کام پرع مامور کمپنی گیمن انڈیا نے اپنی مشینری اور افرادی قوت لگا کر منگل وار سہ پہر 4بجے پسی ہٹا دی جس کے بعد تجرباتی طور پرکچھ گاڑیوں کو چلایا گیا ۔ تاہم کچھ دیر بعد نقصان زدہ پُل اور سڑک کے بیچ ایک دراڑ پیدا ہو گئی ۔ اس دراڑ میں ملبہ ڈال کر بھر دیا گیا جس کے بعد تمام درماندہ گاڑیوں کو ان کی منزلوں طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ دریں اثنا منگل وار کی صبح رام بن کے ماروگ علاقہ میں بھاری پسی گر آئی جسے شام 5بجے ایچ سی سی کمپنی کی مشینری نے صاف کر دیا ۔ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز اودہم پور کے موڑ علاقہ میں پسی گر آنے کے بعد ہی اعلان کر رکھا تھا کی آج ( منگل وار کو ) دونوں طرف سے کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی جس کی وجہ سے شاہراہ پر دن بھر سنا ٹا چھایا رہا ۔ بانہال اور رام بن کے درمیان بھی ماروگ میں شاہراہ بند ہوجانے کے باعث کوئی گاڑی نہیں چلی ۔ اس دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ خصوصی طور پر گزشتہ روز سرینگر سے جموں کی طرف روانہ ہونے والے مسافروں کو شاہرہ کے بند ہونے کی وجہ سے کافی دقتیںپیش آئیں ۔ بانہال میں بہت سے درما ندہ مسافروں نے چھوٹی گاڑیاں بک کر کے براستہ مغل روڈ جموں کی راہ لی ۔