’ہمدردی، ترقی اور مثبت رویہّ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ‘ محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کیا

It's administrative measure; it can just contain situation and doesn't address real problem: #Jammu and #Kashmir CM on #NIA investigations

سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ریاست کو درپیش مختلف مسائل کے سلسلے میں آج یہاں پریس کانفرنس میں دئیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے مثبت رویے کا مظاہرہ ریاستی عوام کے زخموں کی مرہم کاری اوردور رَس نتائج کا حامل ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہّ اپنانے پر زور دیا ہے جس میں ہمدردی ، اعتماد سازی اوربقائے باہمی شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ اسی رجحان میں ریاست، ملک اور برصغیر کے لوگوں کی خوشحالی اور پائیدار امن کی کلید ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کو مزید اضافہ کر کے ایک لاکھ کروڑ تک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے ریاست ترقی کے منازل طے کرنے میں کافی کامیاب ہوگی۔