سوئوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایم ایل اے ڈوڈہ نے پرانے ہسپتال میںبیت الخلاء کا افتتاح کیا

اڑان نیوز
ڈوڈہ//ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے پرانے ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں سوچھ بھارت ابھیان مشن کے تحت تعمیر شْدہ بیت الخلاء کا رسم افتتاح کیا۔ اس موقع پر اْن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکھوال وانتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی تھے۔اس موقع پر شکتی پریہار نے بولتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کو بیت الخلاء کی عدم دستیابی سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا چونکہ قصبہ کے اس حصّے میں کوئی بھی بیت الخلاء موجود نہ تھا جو عوام کے لئے مشکلات کا سبب تھا۔اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی والی مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کئے گئے سوچھ بھارت کا ابھیان کے تحت ملک بھر میں صفائی کی مہم عروج پر ہے اور لوگوں میں صاف صفائی رکھنے کے لئے بیداری پروگرام کا اہتمام کیاجا رہا ہے اور ایک سوچ کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ گاؤں شہر میں گندگی سے پرہیز کیاجائے ۔پریہار نے مزید بتایا کہ اس جگہ پر بیت الخلاء کی دستیابی سے عوام کو کافی حد تک راحت فراہم ہو گی۔اْنہوں نے میونسپلٹی ڈوڈہ کے حکام کو ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی سہولیت کے لئے بیت الخلاء کو چوبیس گھنٹے دستیاب رکھیں تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔