شوپیاں میں 15گھنٹے طویل جھڑپ 2حزب جنگجو ہلاک ، ایک کی خود سپردگی

کے این ایس
شوپیان//باربُگ شوپیان میں 15گھنٹوں تک معرکہ آرائی کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ2مقامی جنگجونوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 5ماہ قبل جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوئے17سالہ نوجوان نے جھڑپ کے دوران خودسپردگی کردی۔محصورجنگجونوجوانوں اورفوج وفورسزکے درمیان سنیچرکی سہ پہرسے اتوارکی صبح تک جاری رہنے والی گولی باری کے دوران مارٹرشلوں کی زدمیں آکرایک رہائشی مکان زمین بوس ہوگئی جبکہ دیگرکئی مکانات کوجزوی نقصا ن پہنچا۔ ذرائع کے مطابق ضلع شوپیان کے باربُگ امام صاحب گائوں میں سنیچرکی سہ پہرلگ بھگ ساڑھے5 بجے شروع کیاگیاجنگجومخالف آپریشن لگ بھگ پندرہ گھنٹے جاری رہنے کے بعداتوارکی صبح اختتام پذیرہوگیا۔پولیس ودفاعی ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج کی44آرآر،فورسزاورریاستی پولیس کی اسپیشل آپریشن ونگ کے اہلکاروں نے سنیچرکی سہ پہرضلع شوپیان کے باربگ امام صاحب گائوں کومحاصرے میں لیکرجنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن آل آئوٹ کے تحت عمل میں لائی گئی اس کارروائی کے دوران ایک رہائشی مکان میں موجودجنگجوئوں کیخلاگ جب گھیرائوتنگ کردیاگیاتوانہوں نے سیکورٹی فورسزپرمکان کے اندرسے فائرنگ شروع کردی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ فوج اوتٹاسک فورس اہلکاروں نے فوری طورجوابی کارروائی عمل میں لائی جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولی باری کاسلسلہ شروع ہوا،اورکچھ وقت بعدہی ایک جنگجوماراگیا۔ذرائع کے مطابق یہاں فائرنگ کاسلسلہ رات دیرگئے تک جاری رہاجبکہ اس دوران عام شہریوں کے جان ومال کوکسی بھی طرح کے نقصان سے بچانے کیلئے جنگجوئوں کیخلاف احتیاط سے کارروائی جاری رکھی گئی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ رات دیرگئے آپریشن روک دیاگیاتاہم پورے علاقہ کومحاصرے میں رکھاگیا،بتایاجاتاہے کہ اتوارکوعلی الصبح فوج اورٹاسک فورس اہلکاروں نے باربگ شوپیان میں موجودجنگجوئوں کیخلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جب مکان میں موجودجنگجوئوںسے فورسزکوسخت مزاحمت کاسامناکرناپڑاتوفوجی اہلکاروں نے مکان کی جانب مارٹرشل داغے جوخوفناک دھماکوں کیساتھ پھٹ گئے جسکے باعث پوراعلاقہ لرزاُٹھا۔لوگوں کے مطابق جنگجوئوں کوجاں بحق کرنے کیلئے بالآخرمکان کے نزدیک بارودی سرنگیں نصب کردی گئیں اورپھرایسے سماعت شکن دھماکے ہوئے جن کی آوازدوردورتک سنائی دی ۔بتایاجاتاہے کہ ان دھماکوں کی وجہ سے پورامکان زمین بوس ہوگیااوراس میں موجودمقامی جنگجوجاں بحق ہوگئے تاہم اسے پہلے ایک مقامی جنگجونوجوان نے خودکوفوج کے حوالے کرکے خودسپردگی کردی۔اس دوران پولیس ذرائع نے بتایاکہ اتوارکوجب فائرنگ کاسلسلہ رُ ک گیاتوزمین بوس ہوئے مکان کے ملبے کی تلاشی عمل میں لائی گئی ،اوریہاں سے دونعشوں کے علاوہ بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولی بارودبرآمدکیاگیا۔پولیس ذرائع نے مزیدبتایاکہ معرکہ آرائی کی جگہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ۔ دونوں جنگجو ایس پی او خورشیداحمد گنائی امام صاحب شوپیان کے حملے میں ملوث تھے جن کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر138/2017 زیر دفعات 307 RPC 7/27 I A Act and 16 UL Actدرج تھا ، جبکہ طارق احمد چکورہ شوپیان میں سیکوٹی فورس کے حملے میں ملوث ہے جس کے خلاف کیس 194/2014زیر دفعات 307 RPC 7/27 I A Act and 16 UL Actدرج ہوا تھااس کے ساتھ وہ سب انسپکٹر گوہر احمد ملہ باربوگ ہاری پورہ کے حملے میںبھی ملوث تھا جس کے خلاف کیس زیر نمبر230/2017 زیر دفعات 307 ,326 RPC 7/27 I A Act and 16 UL Act اس علاوہ متوفی دہشت گرد طارق تروانگام جموں و کشمیر بینگ لوٹنے میں ملوث تھا جسکے خلاف کیس زیر نمبر6/2017 زیر دفعات 6/17 ,451,392,307,34 RPC درج ہوا تھا۔ ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت حزب المجاہدین سے وابستہ طارق احمدبٹ ولدمحمدابراہیم ساکنہ باربگ اورمحمدالطاف راتھرولدمحمدمقبول ساکنہ آونیرہ زینہ پورہ شوپیان کے بطورہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جھڑپ کے دوران ایک مقامی جنگجوعادل حسین ڈارولدنذیراحمدساکنہ چھتری پورہ شوپیان نے سرنڈرکردیا،اوراُسکوفورسزنے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذراع کے مطابق باربگ شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوان مارے گئے دونوں جنگجوہلاکتوں اورتشددکے کئی واقعات میں ملوث تھے اوراُنکے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کیس بھی درج کئے گئے تھے۔ڈی جی پی ڈاکٹرایس پی ویدنے شوپیان کے باربُگ امام صاحب گائوں میں 2مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت اورایک کی خودسپردگی کی تصدیق کرتے ہوئے پھرکہاکہ ہتھیارچھوڑکرقومی دھارے میں واپس آنے والے مقامی نوجوانوں کوراحت دی جائیگی ۔اس دوران دونوں مقامی جنگجوئوں کی نعشوں کولواحقین کے حوالے کیاگیااور مہلوک جنگجونوجوانوں طارق احمداورمحمدالطاف کی نمازجنازہ میں بڑی تعدادمیں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔