امیتابھ مٹو نے شیخ پورہ مائیگرنٹ کالونی کا دورہ کیا وفود سے ملاقات کی اور تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی

اڑان نیوز
سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے شیخ پورہ کے پنڈت مائیگرنٹ کالونی کا دورہ کیا اور موقعہ پر وہاں رہائش پذیر لوگوں کے حالات ِ زندگی سے واقفیت حاصل کی۔ ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک بھی تھے۔پروفیسر مٹو نے ا س موقعہ پر بنیادی ضرورت کی چیزوں اور زیر تعمیر رہائشی کوارٹروں کا جائزہ لیا۔ کالونی کے رہائش پذیر لوگوں نے امیتابھ مٹوکا استقبال کیااور انہیں اپنی مشکلات کی فہرست پیش کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مٹو نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کی تمام مشکلات ترجیحی بنیادوں پر دور کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں تمام مائیگرنٹ کالونیوں میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کی وعد ہ بند ہے۔مٹونے آراینڈ بی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ کالونی کے اندورنی سڑکوں پر بلیک ٹاپنگ کا کام شروع کریں۔انہوںنے کہا کہ وہ 15 دنوں کے اندر کالونی کا دور ہ کریں گے۔امداد و باز آباد کاری کے کمشنر ، ایڈیشنل ایس پی بڈگام و دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔