وادی میں بہت جلد حالات معمول پر آئیں گے:جنرل راوت چین اور پاکستان سے بھارت کو خطرات لاحق نہیں ،کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

نیوز ڈیسک
رانچی//ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عنقریب حالات پوری طرح سے معمول پر آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہاکہ امن و امان کو قائم کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں نے سرگرم جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ جارکھنڈ میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل بپن راوت نے کہاکہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حد متارکہ اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات کو روکنے کیلئے فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان سے بھارت کو خطرات لاحق نہیں کیونکہ ملک دفاعی لحاظ سے کافی مضبوط ہے اور اگر کسی ملک نے جارحیت کی تو اُس کا دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھنے ہیں۔ کشمیر کی ذکر کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہاکہ ریاست خاص کروادی کشمیر میں حالات دن بدن معمول پر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مار گرانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ فوجی سربراہ نے یقین دلایا کہ بہت جلد وادی میں حالا ت پوری طرح سے معمول پر آئینگے ۔