روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کرنے وعالمی برادری کی خاموشی انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی جمعہ کو بند کی کال ، چناب سول سوسائٹی ڈوڈہ کا احتجاج کا اعلان

 

ماجد ملک +محمد اصغر بٹ
بھدرواہ+ڈوڈہ //برما کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم اور وہاں کے بودھ فرقہ پرستوں و فوج کی طرف سے ان کے قتلِ عام کے خلاف خطہ چناب میں کا فی غم و غصہ پایا جا تا ہے ۔ انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے اس سلسلہ میں جمعہ کو مکمل بھدرواہ بند کا اعلان کیا ہے جب کہ چناب گروپ آف سیول سوسائٹی ڈوڈہ جموں کشمیر نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ کے مطابق برما میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل کیا جا رہا ہے اور پوری دنیا خوموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اس ہی لئے انجمن اسلامیہ کی جانب سے جمعہ کو بھدرواہ اور خطہ چناب میں مکمل ہڑتال کا علان کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ ایک آواز میں برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا علان کریں اور برما کو واضح کیا جائے کہ وہ قتل عام بند کرے ۔پرویز احمد شیخ نے بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے تمام تاجروں ، دکانداروں ، نجی اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی مکمل ہڑتال رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بند پر امن رہے گا ۔ اس دوران چناب گروپ آف سیول سوسائٹی ڈوڈہ جموں کشمیر نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ڈوڈہ میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اِجلاس میں اقوام عالم و حکومت ہند اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل ،واچ و دیگر اِداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ برما میں ہونے والے بدترین ظلم و ستم بربریت اور نسل کشی پر فوری روک لگا کر برما کے مسلمانوں کے وہ تمام حقوق بحال کئے جائیں جو تاحال ہونے اور ا±ن کو برما میں وہ تمام شہری حقوق دئیے جائیں جو وہاں کی اکثریت کو حاصل ہیں اِجلاس میں مقررین نے کہا کہ برما میں ہونے والے ظلم و بربریت سے ہر ذی شعور انسان کی روح کانپ جاتی ہے اور اس لئے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم نے جمعہ کے روز صبح ساڑھے نو بجے بمقام ڈوڈہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دے سکیں کہ ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو ورنہ یہی نا انصافی ظلم آنے والے وقت میں ایک کسی تحریک کو جنم دے گی۔ایڈوکیٹ امتیا ز حسین میر کی صدارت میں منعقد ہونے والے اِجلاس سے نصیر احمد کھوڑا ،عبدالقیوم زرگر ،ایڈوکیٹ غلام حسن پاٹیگڑو ،ایڈوکیٹ سید محمد حنیف ہاشمی ،و دیگران نے خطاب کیا۔