تحصیل کھڑی میں ریچھ کے حملہ میں معمر خاتون شدید زخمی

دانش وانی
بانہال// کھڑی علاقہ میں ریچھ کے حملے میں ایک بزرگ خاتون زخمی ہو گئی جسے علاج کے لئے بانہال کے ایمر جنسی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاجہ بیگم زوجہ مرحوم عبد الغنی حجام ساکنہ نادکھا کھڑی اپنے گھر کے نزدیک کھیت میں جا رہی تھی کہ اس دوران ایک ریچھ اس پر حملہ آور ہوا ۔ خاتون کے شور مچانے کے بعد مقامی لوگوں وہاں پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر ریچھ وہاں سے بھاگ گیا ۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ایمر جنسی ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ اس کے بازو ، پیٹ اور چھاتی پر شدید زخم ا ٓئے ہیں ۔