این آئی اے کے چھاپے جاری سرینگر ،اننت ناگ، جموں اور ہریانہ کے گورو گرام میں تلاشیاں لی گئیں اہم کاغذات اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ

اڑان نیوز
سرینگر +جموں //قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے علیحدگی پسندوں اور تاجروں کے خلاف دوسرے روز بھی کریک ڈاون جاری رکھا جس کے دوران سرینگر ، اننت ناگ، جموں اور ہریانہ کے شہر گورو گرام میں ایک درجن مقامات پر چھاپے ڈالے گئے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگر ، اننت ناگ اور کپواڑہ میں کئی بڑے تاجروں اور مزاحمتی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے ڈال کر وہاں سے نقدی اور اہم کاغذات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے معروف شیعہ لیڈر اور حریت (گ) کے سینئر رہنما آغا سعید کے گھر واقع بڈگام میں چھاپہ ڈالا جبکہ بمنہ میں آئی ایس ایل کے سربراہ کے رہائشی مکان پر بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم کاغذات کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ شبیر احمد شاہ کے قریبی ساتھی کے علاوہ غلام نبی سمجھی کے گھر پر بھی چھاپے ڈالے گئے ۔ این آئی اے کی ٹیم نے پولیس اورسی آرپی ایف اہلکاروں کی نگرانی میں جمعرات کوعلی الصبح جنوبی ضلع اسلام آبادکے بجبہاڑہ قصبہ میں حریت کانفرنس(گ) کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام نبی سمجھی کے رہائشی مکان میں چھاپہ ڈالکریہاں طویل تلاشی کارروائی عمل میں لانے کیساتھ ساتھ پوچھ تاچھ بھی کی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جمعرات کوصبح کے وقت اچانک پولیس اور سی آرپی ایف اہلکاروں نے حاجی غلام نبی سمجھی کی رہائش گاہ کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لیا،اوراس دوران این آئی اے کی ایک ٹیم حریت لیڈرکے گھرمیں داخل ہوئی ۔عینی شاہدین کے مطابق یہاں تلاشی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اوراس دوران فورسزکامحاصرہ بھی جاری رہاجبکہ مکان میں موجودکسی بھی فردخانہ کوباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔تاہم یہ معلوم نہیںہوسکاکہ آیاحاجی غلام نبی سمجھی تلاشی کارروائی کے وقت گھرمیں موجودتھے کہ نہیں ،اوریہ بھی معلوم نہیں ہوسکاکہ این آئی اے کی ٹیم نے حریت(گ) سیکرٹری جنرل کی رہائش گاہ سے کسی چیزکی ضبطی عمل میں لائی کہ نہیں ۔اس دوران این آئی اے کی ایک اورٹیم نے پولیس وفورسزاہلکاروں کی موجودگی میں حریت (گ) کے ایک اورسینئرلیڈرومعروف شیعہ رہنماآغاسیدحسن کے رہائشی مکان واقع بڈگام میں بھی چھاپہ ڈالا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جمعرات کوصبح کے وقت اچانک پولیس اور سی آرپی ایف اہلکاروں نے حاجی غلام نبی سمجھی کی رہائش گاہ کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لیا،اوراس دوران این آئی اے کی ایک ٹیم حریت لیڈرکے گھرمیں داخل ہوئی ۔عینی شاہدین کے مطابق یہاں تلاشی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اوراس دوران فورسزکامحاصرہ بھی جاری رہاجبکہ مکان میں موجودکسی بھی فردخانہ کوباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔تاہم یہ معلوم نہیںہوسکاکہ آیاآغاسیدحسن تلاشی کارروائی کے وقت گھرمیں موجودتھے کہ نہیں ،اوریہ بھی معلوم نہیں ہوسکاکہ این آئی اے کی ٹیم نے حریت(گ) کے سینئرلیڈر کی رہائش گاہ سے کسی چیزکی ضبطی عمل میں لائی کہ نہیں ۔دریں اثنا این آئی اے کی ایک ٹیم نے محبوس مزاحمتی لیڈرشبیراحمدشاہ کی پارٹی فریڈم پارٹی کے ایک کارکن ضمیراحمدکے مکان واقع گلشن نگرنوگام سرینگرمیں بھی چھاپہ ڈالا،اوریہاں بھی کافی وقت تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ تفتیشی ایجنسی کی ایک ٹیم نے پولیس وفورسزاہلکاروں کے اشتراک سے بمنہ میں معروف مزاحمتی لیڈرشکیل احمدبخشی اورلبریشن فرنٹ کے سینئرلیڈرشوکت احمدبخشی کے رہائشی مکان میں بھی جمعرات کے روزاچانک چھاپہ ڈالا۔عینی شاہدین کے مطابق یہاں تلاشی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اوراس دوران فورسزکامحاصرہ بھی جاری رہاجبکہ مکان میں موجودکسی بھی فردخانہ کوباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ این آئی اے کی ایک اورٹیم نے سرحدی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں بھی ایک گھرمیں تلاشی کارروائی عمل میں لائی جبکہ اسی نوعیت کی کارروائی حیدرپورہ سرینگرمیں بھی عمل میں لائی گئی اوریہاں ایک چارٹرڈاکاﺅنٹنٹ کے دفترواقع الحیدرکمپلیکس میں چھاپہ ڈالکرتلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حیدرپورہ اورکرالہ پورہ کپوارہ میں طویل تلاشی کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ سے متعلق چھان بین کی گئی ۔اس طرح این آئی اے کی ٹیموں نے جمعرات کووادی میں لگ بھگ دس مقامات پرچھاپے ڈالکرتلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ذرائع کے مطابق آر پار تجار ت کرنے والے کئی تاجروں کے گھروں کو بھی کھنگالا گیا اور وہاں سے نقدی اور اہم دستاویزات برآمد کئے گئے ۔ا س دوران خصوصی ٹیم نے جموں میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کے قریبی ساتھی چودھری رزاق ساکنہ جموں کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور مکینوں سے پوچھ تاچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق چودھری رزاق کی بڑی بیٹی پاکستان میں ایم بی بی ایس کی ڈگری کر رہی ہے۔ جن افراد کے گھروں یا کاروباری افراد پر چھاپے ڈالے گئے، ان میں سے بیشتر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہونے والی دوطرفہ تجارت سے وابستہ ہیں۔ این آئی اے کا ماننا ہے کہ ایل او سی پر تجارت کے ذریعے وادی میں جنگجووں اور علیحدگی پسندوں کی فنڈنگ ہورہی ہے اور ایجنسی اس تجارت کو منقطع کرنے کے حق میں ہے۔ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں اور دفاتر میں موجود دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور مبینہ طور پر کچھ دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے۔ واضح رہے کہ این آئی اے کی ٹیموں نے بدھ کے روزکشمیراورکشمیرسے باہرلگ بھگ27مقامات پرکئی تاجروں کے گھروں وتجارتی مراکزمیںچھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 2کروڑروپے سے زیادہ کی رقم ،اہم ریکارڈودستاویزات اورلیپ ٹاپ وغیرہ کی ضبطی عمل میں لائی تھی ۔ منی لانڈرنگ سے متعلق کیس درج کرنے کے بعداین آئی اے نے ماہ جولائی کے آخری ہفتے میں نصف درجن سے زیادہ مزاحمتی لیڈروں وذمہ داروں کوگرفتارکرلیاجبکہ اسکے بعداین آئی اے نے جموں میں سکھ فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل،معروف کشمیری تاجرظہوروٹالی اورمحمداسلم وانی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی تھی ۔اطلاعات ہیں کہ اس سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیموں نے ہریانہ کے گورو گرام میں بھی کچھ جگہوں پر چھاپے مارے ہیں ۔