ڈگری کالج ڈوڈہ میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// یوم ا±ساتذہ کی مناسبت سے ڈگری کالج ڈوڈہ میں پ±روقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ا±ساتذہ کے علاوہ بھاری تعداد میں طلباءنے شرکت کی اور ا±ساتذہ کے عزت رتبہ کو شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا گیا۔اس موقع پر طلباءو طالبات نے مختلف پروگرام پیش کرتے ہوئے ا±ساتذہ کی عزت افزائی کی اور ا±ساتذہ کے مقام کو سلام پیش کیا۔اس موقع پر وائس پرنسپل ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو نے بولتے کرتے ہوئے کہا کہ یوم ا±ساتذہ کو منانے کا مقصد ا±ساتذہ کے مقام اور ا±ن کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔ ترمبو نے مزید کہا اس دِن کو ڈاکٹر سرواپالی رادھاکرشنن کو ا±ن کے شعبہ ٹیچر پر خراج ا±ور ا±ن کی حالات زندگی پر روشنی ڈالنا بہت ضروری ہے ۔ا±نہوں نے لکھا تھا کہ ا±ن کے کچھ شادگردوں اور دوستوں نے 5 ستمبر 1962 ءکو ا±ن کو جنم دِن منانے کے لئے کہا لیکن ایس۔کرشنن نے یہ کہہ کر اپنا جنم دِن کو اہمیت نہیں دی کہ میرے جنم دِن کے بجائے یوم ا±ساتذہ کو منایا جائے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ا±ن کے دِل میں ایک ٹیچر کی کیا عزت تھی تب سے ا±ن کے جنم دِن کے موقع پر یوم ا±ساتذہ کو منایا جاتا ہے ا±نہوں نے اپنے جنم دِن سے بہتر یوم ا±ساتذہ کو اہمیت دی جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کی ا±ن کو ا±ساتذہ کے مقام کی کتنی قدر تھی۔ا±ن کا ماننا تھا کہ صرف معیاری تعلیم سے ہی سماج میں پھیلی ب±رائیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ا±ن کا مقصد تھا کہ تعلیمی نظام میں بدلاو¿ لاکر معیاری تعلیم کو عام کیا جائے اور ٹیچر اور بچّوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کیا جائے بچّوں سے پیار شفقت کے بعد ہی ا±ن سے عزت کی توقع کی جاتی ہے عزت صرف حکم سے نہیں بلکہ کمائی جاتی ہے اس موقع پر طلاب کی طرف سے ا±ساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔یوم ا±ساتذہ کی تقریب میں نظامت کے فرائض نازش وانی عمران زرگر نے انجام دے رہے تھے جبکہ ڈاکٹر اعجاز وانی نے آخری کلمات پڑھ کر تمام شرکاءکا شکرایہ ادا کیا۔