سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں فوجی اہلکاروں کی یلغار لوگوں کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی ،4 خواتین سمیت 9افراد زخمی ، ایف آئی آر درج

7SRNP5:- SRINAGAR, SEPTEMBER 7 (UNI) Security personnel chasing people when they assembled near the spot were militants lobbed a grenade at CRPF vehicle at Jahingir chowk in Srinagar on Thursday, resulting in injuries to at least three civilians.

کے این ایس
سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ چیک دارا ہارون میں جمعرات کو اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروںمیں سہم کر رہ گئے جب مبینہ طورپر 5آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار علاقہ میں نمودار ہوئے اور ویڈیو گرافی کرنے لگے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فوجی اہلکاروں نے پورے گاﺅں کو محاصرے میں لیا ۔ اس دوران لوگوں نے فوجی کارروائی پر اعتراض اٹھایا جس پر اہلکار مشتعل ہوئے اور لوگوں کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق فوجی اہلکاروں نے مرد و خواتین کی ہڈی پسلی ایک کردی اور رہائشی مکان اور نجی گاڑی کی توڑ پھوڑ کی ۔فوجی کارروائی میں زخمی افراد کی شناخت جاوید احمد خان ولد غلام احمد خان ، غلام احمد خان ولد غلام محمد خان، بلقیس جاوید ، طاریق احمد ولد غلام حسن، شمیمہ زوجہ غلام احمد ، غلام حسن بٹ ، منیرا ، شبیر احمد شیخ ، جبینہ کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جبینہ دماغی طور معزور ہے تاہم اُس کی بھی فوجی اہلکاروں نے ہڈی پسلی ایک کردی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیک دارا ہارون اور اُس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالا اور ہارون پولیس اسٹیشن کی طرف پیش قدمی شروع کی۔ اس دوران ہارون اور اُس کے آس پاس علاقوں کے لوگوں نے بھی احتجاجی جلوس میں شرکت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے لالچوک ہارون شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق لوگوں کی کثیر تعداد نے ہارون پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیا اور پُر امن طورپر احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی جانب سے سخت احتجاجی مظاہرے کے بعد پولیس نے 5آر آر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کی جانب سے کیس درج کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے پُر امن طورپر منتشر ہوئے ۔