جموں ، پونچھ ہیلی کاپٹر سروس 11ستمبر سے باقاعدہ آغاز

پرتپال سنگھ
پونچھ// طویل انتظار کے بعد 11ستمبر سے جموں اور پونچھ کے بیچ ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 8ستمبر کو آزمائشی اڑان بھری جائے گی جبکہ 11ستمبر کو سروس کا با قاعدہ اغاذ ہو گا ۔ فی الحال یہ سروس ہفتہ میں دو روز سنیچر وار و پیر کے روز ہوگی جس کے لئے کرایہ 4ہزار روپے فی مسافر مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 9ستمبر سے آن لائن بکنگ بھی شروع کی جا رہی ہے ۔ گی۔