ماجد ملک
بھدرواہ // بھدرواہ یونیورسٹی میں پانچ روزہ چناب ویلی یوتھ فسٹیول کا افتتاح ریاست کے گورنر این این وہرہ نے کیا ۔فوج یونیورسٹی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد پانچ روزہ یوتھ فیسٹیول میں خہ چناب کے ساتھ ساتھ جموں صوبہ کے تمام یونیورسٹی کمپس کے بھی طلاب شریک ہورہے ہیں۔ گورنر نے میلے کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں بھدرواہ کے علاقے کی تعریف کی اور کہا کہ بھدرواہ ملک کی آزادی سے قبل ہی تعلیم کا مرکز رہا ہے اور اس ہی لئے اس کو پوری ریاست میں جانا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یوتھ میلے بھدرواہ میںیونیورسٹی میں منعقد ہوتے رہنے چاہئے جس سے نوجوان نسل کا ایک دوسرے کو جانے کا موقع ملے گا اور وہ اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں گے ۔ انہوں نے فوج 4آر آر کو میلہ منعقد کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ میلے میں پوری ریاست کے نوجوان شامل ہوں گے ۔گورنر نے کہا کہ بھدرواہ یونیورسٹی میں اور بھی مضامین کھولیں جائیں گے تاکہ خطہ چناب کے طلبہ کو اعلی تعلیم کے لئے کسی اور ریاست یا جگہ نہ جانا پڑے بلکہ گھر بیٹھے ہی تعلیم حاصل کرسکیں ۔ وائس چانسلر جموں یونیوورسٹی رام جی شرما ، ریکٹر بھدرواہ یونیوورسٹی پروفیر جی ایم بٹ اور کمانڈینگ آفیسر 4آر آر ڈی ڈی پانڈے وغیرہ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا اور یقین دلایا اور کہا کہ جب سے یوتھ فیسٹیول بھدرواہ میں منعقد کیا جا رہا ہے تب سے نوجوانوں میں چھپا ہوا فن باہر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میلہ تین دن کے لئے منعقد کیا جاتا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میلے کو پانچ روزہ کیا گیا ہے اور اس دوران سیمینار ، ڈبیٹ ، گانے اور ناچنے کی تقریب وغیرہ منعقد ہوں گی ۔وہی میلے کے پیش نظر پوری بھدرواہ یونیو رسٹی کو سجایا گیا ہے ۔