اڑان رپورٹر
جموں //تین روز قبل جموں ، سرینگر قومی شاہراہ پر اودہم پور کے نزدیک بھاری پسی گر آنے کے نتیجہ میں ایک پُل کو نقصان پہنچنے کے بعد وادی کی طرف جا رہی بھاری مال بردار گاڑیاں جمعرات کو اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو اودہم پور کے قریب موڑ علاقہ مین بھاری پسی گر آئی تھی جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوںکی آمد و رفت مسدود ہوگئی تھی ۔ 24گھنٹے بعد منگل وار کو شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال کی جا سکی تھی ۔اس علاقہ میں شاہراہ کی چار گلیارہ توسیع پر مامور کمپنی ’’ گیمن انڈیا ‘‘ کی طرف سے دو روز کی کوششوں کے بعد ملبہ پوری طرح سے ہٹایا جا سکا جس کے بعد درماندہ بھاری مال بردار گاڑیوں کو واادی کی طرف جا نے دیا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ماہرین کی طرف سے معاینہ کر نے کے بعد ان مال بردار گاڑیوں ، جن میں ضروری اشیا کر جارہی گاڑیاںبھی شامل تھیں ، کو وادی کی طرف جانے کے اجازت دی گئی ۔ انہوں بتا یا کہ مذکورہ جگہ پر ایک متبادل سڑک تیار کی گئی ہے تاکہ شاہراہ پر ٹریفک بلا رکاوٹ چل سکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع رام بن کے پنٹھیال علاقہ میں جاری چار گلیارہ توسیع کام کی وجہ سے بھاری گاڑیوں دو طرفہ ٹریفک ممکن نہیں ہے ۔