دانش وانی
بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر سمرولی اور اودہم پور کے درمیان مورڈ کے مقام پر پیر کی سہ پہر بھاری پسی گر آنے سے ایک پل کو نقصان پہنچا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو گئی ۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی سہ پہر 4بجے کے قریب مورڈ کے مقام پر بھاری ملبہ اور بڑے پتھر گر آئے جس سے ایک پُل کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں ے بتایا کہ آج ( پیر کو ) شاہراہ کے بحال ہو نے کے بہت کم امکانات ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے سنجے بھگت نے رابطہ کر نے پر بتایا کہ پسی اٹھانے کے لئے مشینری اور مزدور کام پر لگے ہوئے ہیں تاہم ٹریفک بحال کر نے میں وقت لگ سکتا ہے ۔انہوں ے کہا کہ جب تک ٹریفک پولیس شاہراہ کے بحال ہونے کا اعلان نہ کرے ، تب تک لوگوں سفر پر نکلنے سے گریز کر نا چاہئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پسی کے زور سے پُل کی وسط میں ایک بڑی دراڑ پڑ گئی ہے جب کہ اس کا ایک پشتہ بھی ٹوٹ گیا ہے اور کل شام تک شاہراہن کے بحال ہونے کی کوئی زیادہ توقع نہیں ۔ اس سیکٹر میں شاہراہ کی چار گلیارہ توسیع کا کام گیمن انڈیا نامی کمپنی کر رہی ہے ۔ کمپنی کے انجینئروں کے مطابق وہ پُل کو پہنچے نقصان کا بار یکی سے مشاہدہ کر رہے ہیں ۔اس دوران پسی کی دونوں طرف گاڑیوں ی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور سینکڑوں لوگ درماندہ ہو گئے ہیں ۔ اس دوران بہت سے مسافر پیدل پسی پار کر کے ا پنی منزلوں کی طرف پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔