جموں توی سٹیشن سے دوسرے روز بھی ٹرینیں منسوخ رہیں

 

جموں توی سٹیشن سے دوسرے روز بھی ٹرینیں منسوخ رہیں
ہزاروں کی تعداد میںمسافر درماندہ،سٹیشن پر پاو¿ں رکھنے کی جگہ نہیں
ہوٹل وڈھابہ والوں نے اشیاءخوردو نوش کی دگنی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو سی بی آئی عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد پڑوسی ریاستوں پنجاب، ہریانہ اور دہلی میں امن قانون کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور ہفتہ کے روز دوسرے روز بھی جموں ،کٹھوعہ اور ادہم پور کی طرف جانے والی تمام 18ریل گاڑیاں معطل رہیں۔جموں ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں کی تعداد میں بیرون ریاست جانے والے مسافردرماندہ ہیں۔ اسٹیشن پر ہرطرف افرا تفری کاماحول ہے۔ اتنی زیادہ بھیڑ ہے کہ پاو¿ں رکھنے کی جگہ نہیں۔ صرف جموں ریلوے سٹیشن پر درماندہ مسافروں کی تعداد لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ مسافروں کی مجبوری کا فائیدہ اٹھاکر ریلوے اسٹیشن پر موجود دکانداروں، رھیڑی فروشوں، ہوٹل والوں نے اشیاءخردونوش کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ مسافروں کی شکایت ہے کہ ان سے دوگنی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کا کوئی آدمی دکھائی نہیں دے رہا۔ بیت الخلاءمیں جانے کے لئے بھی بہت زیادہ پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ مسافروں کا الزام ہے کہ ریلوے سٹیشن پر کوئی بھی انتظام نہ ہے جس سے ان کا جینا مشکل ہوگیاہے۔ صفائی ستھرائی کا فقدان ہے، پینے کے لئے پانی بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ سٹیشن پر حالت یہ ہے کہ ٹائلٹ میں جانے کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ دکانوں، ہوٹلوں، ڈھابوں پر بھی یہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مسافر تتکال میں کٹائی گئی ٹکٹوں کی واپسی کی بھی مانگ کر رہے ہیں، کاو¿نٹروں کے باہر لمبی لمبی قطاریں بھی دن بھر لگی رہیں۔ مسافروں کا الزام ہے کہ اگرحکام کو پتہ تھاکہ ٹرینیں منسوخ کرنی ہیں تو پھر کیوں Tatkalٹکٹیں جاری کی گئیں۔ کئی افراد نے بتایاکہ ان کے پاس تو کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔سٹیشن ماسٹر ریلوے جموں اشونی شرما نے اڑان کو بتایاکہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں، جوہی انہیں حکم ملتا ہے ٹرینیں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اسٹیشن پر درماندہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن مسافروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہیں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مسافروں اور یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ جموں میں جس ہوٹل یااور کسی جگہ ٹھہرے ہیں، وہیں رکے رہیں۔ اسٹیشن پر نہ آئیں کیونکہ یہاں بھیڑ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ جو ہی ٹرینیں شروع کرنے کا حکم جاری ہوگا، تو سبھی کو بتادیاجائے گا۔ یاد رہے کہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے خلاف عصمت دری معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے پیش نظرجمعہ کے روز احتیاطی طور ٹرینیں منسوخ کی گئی تھیں ۔ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہریانہ، پنجاب اور دہلی میں تشدد کے بعد ہفتہ کے روز بھی ٹرینیں بند رہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی نصف شب کے بعد جموں میں بیرون ریاست سے نہ تو کوئی ریل گاڑی آئی ہے اور نہ ہی بین الریاستی بس یہاں پہنچی ہے۔بابا رام رحیم کیس فیصلے کے تناظر میں ہریانہ اور پنجاب میں پائی جارہی صورتحال کے پیش نظر جموں توی ، ادہم پور اور کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام 18ٹرینوں کو منسوخ ہیںتاہم پٹھانکوٹ سے جموں کٹرہ ڈی ایم یو پسنجر گاڑی معمول کے مطابق چل رہی ہے ‘۔ناردن ریلوے حکام کے بیان کے مطابق 26کو22401دہلی سرائے روحیلہ ۔ اودھم پور ایکسر یس ،16032آنڈومان ایکسپر س ، 04402شری ماتاویشنو دیوی کٹرہ۔ آنند ۔ ویہار ٹرین سپیشل۔ 12311جہلم ایکسپرس پونے سے جموں توی بھی منسوخ کی گئی۔ دیگر منسوخ ہوے گاڑیوں میں راجدھانی، پوجا، سمپرک کرانی، دورنتو، جہلم، انڈیمان، شو شکتی، مالو، سوراج، ٹاٹا موری، بٹھنڈہ، سیالدہ، ہیم کنڈ، شالیمار اور ہیمگری ایکسپریس شامل ہیں۔ ٹرینوں کی منسوخی کے باعث پلیٹ فارموں پر مسافروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔