پی ڈی پی ضلع صدرنے بھاگواہ کے کئی دیہات کا کیا دورہ

محمد اصغربٹ
ڈوڈہ//پی ڈی پی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے حلقہ پنچائت بھاگواہ و دیگر علاقہ جات کا دورہ کیا اور عوام کی مشکلات و مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ علاقہ بھاگواہ میں مختلف وفود نے شہاب سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقہ کے چھوٹے بڑے مسائل سے جانکاری دی۔ شہاب نے بلاک بھاگواہ کے پی ڈی پی کے عہدیداران اور کارکنان سے علیحدہ علیحدہ میٹنگ کی جس میںکارکنان سے عوام کی خواشہات پر پورا اُترنے پر زور دیا گیا۔ شہاب نے کہا کہ پی ڈی پی ریاست جموں کشمیر کی واحد بڑی نمائندہ جماعت ہے جو لوگوں کے لئے اور ریاست جموں کشمیر کی اجتمائی ترقی کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہے لیکن کچھ عناصر اپنے سیاسی مفاد کے لئے حالات کو بگاڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ شہاب نے کہا کہ حکومت نے بہت سے فلاحی کام شروع کئے ہیں اور ااِس کے ساتھ ساتھ ترقی کے بہت سارے منصوبے روبہ عمل ہیں۔ شہاب نے ورکران پر زور دیا کہ وہ علاقہ کے عوام کے ساتھ تعاون رکھیں اور ہر مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ رہیں ۔ اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ نئی ا سکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں تاکہ عوام تک اُن کا فائدہ پہنچ سکے۔شہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 28 جولائی 2017 کو پی ڈی پی کے فاونڈیشن ڈے کی پُروقار تقریب میں شرکت کریں جو کہ ٹاون ہال ڈوڈہ میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ شہاب کے ہمراہ پی ڈی پی کے مختلف عہدیداران فاروق احمد میر، سجاد حسین کھوکھر، عطامحمد مولوی، بشیر احمد کھانجی، عبدالطیف نئایک، نثار احمد حجام، غلام محمد کھانجی، غلام قادر میر، عنائت اﷲکھانجی، پنچم سنگھ، تنویر احمد خان، محمد امین میر، اور عطااﷲ ملک شامل ہیں۔