قصبہ بھدروا ہ کے محلہ سلتان پور کا ٹرانسفارمر خراب ، عوام گھپ اندھیرے میں

اڑان نیوز
بھدرواہ // بھدرواہ قصبہ کے محلہ سلتان پورا ، اقبال کلونی اور چنار محلہ کا بجلی کا ٹرانسفارمر پچھلے کئی دنوں سے خراب ہو اہے جس کی وجہ عوام گھپ اندھیرے میں ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ کچھ ہی ماہ قبل ان کے محلہ کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا اور اب جبکہ کچھ ہی ماہ ہو ئے ہیں ایک مرتبہ پھر ٹرانسفارمر خراب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مانگ کی کہ نئے ٹرانسفارمر کو ان کے محلہ میں لگایا جائے تاکہ بار بار بجلی کے مسئلہ کو لے کر ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایک مقامی شخص سلیم گنائی نے کہا کہ ان کا محلہ سلتان پورا قصبہ کے اندر ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے اس محلہ کو پوری طرح نظر انداز کیا ہے جبکہ بجلی کا کرایہ پورا وصول کیا جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے خبردارکیا کہ اگر جلد از جلد ٹرانسفارمر کی مرمت عمل بجلی بحال نہ کی گئی تو مجبور ہو کر وہ سڑکوں پر اتریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور محکمہ بجلی پر عائدہوگی ۔ اس سلسلہ میں ایکس ای این ڈوڈہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جائے گا اور بجلی بحال کی جائے گی ۔
بارشوں سے بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں فصلیں ومیوہ باغات تباہشرایخی کے لوگوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی پر ناراضگی کا اظہار، معاوضہ فراہم کرنے کی مانگ –