کشمیر: امرناتھ یاترا پر شدت پسند حملے میں سات ہلاک

انڈیا کے زیرِ انتظام کمشیر کے ضلع اننت ناگ میں ہونے والے ایک مسلح حملے میں چھ خواتین سمیت سات ہندو یاتری ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ حملہ ضلع اننت ناگ کے بوٹینگو علاقے میں پیر کی رات 8 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔

پولیس ترجمان منوج پنڈتا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ پولیس کے ایک گشتی دستے پر کیا گیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امرناتھ یاتریوں کی ایک گاڑی اس کی زد میں آ گئی۔