بھدرواہ وکشتواڑ میں مکمل ہڑتال رہی

Indian paramilitary soldiers stand guard during curfew in Srinagar, Indian controlled Kashmir, Tuesday, Aug. 2, 2016. Curfew is still in effect in parts of Indian-held Kashmir on Tuesday, with shops closed across the region in response to a call for a shutdown by separatists amidst outrage over the killing of a top rebel leader by Indian troops early July, 2016. (AP Photo/Dar Yasin)

 

ذوالفقار علی +ماجد ملک
بھدرواہ+کشتواڑ// برہان وانی کی پہلی برسی پرکشتواڑ و بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ کی طرف سے دی گئی کال کے پیش نظر ہفتہ کے روز دونوں قصبوں میں مکمل ہڑتال رہی جس کے دوران تمام کاروباری ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بہت کم دیکھنے کو ملا ۔ قصبہ کشتواڑ اور مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال کی گئی اور دوکانیں و کاروباری ادارے بند رکھے گئے ۔اس دوران انتظامیہ و پولیس نے سخت حفاظتی بندو بست کر رکھے تھے ۔بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ نے بند کی کال دی تھی ۔ سب سے زیادہ اثر تکیہ چوک ، صدر بازار ، مرکزی جامع مسجد کے آس پاس کے بازاروں ، پاسری اڈا ،کالج لنک روڈ ، صرافہ محلہ ، حویلی محلہ مارکیٹ ، عید گاہ مارکیٹ وغیرہ میں رہا ۔