ضلع لیگل سروسز کی جانب سے ڈوڈہ میں قومی لوک عدالت 182معاملات کا نپٹارا، SVEEPپروگرام سے متعلق بھی جانکاری دی گئی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//ڈوڈہ میں نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی و جموں کشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع لیگل سروسز کمیٹی ڈوڈہ کی طرف سے چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ڈوڈہ (چیف جوڈیشل مجسٹریٹ) او پی ٹھاکور کی قیادت میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا اس لوک عدالت میں ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ ڈوڈہ ارون کوتوال، ڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ جاوید رانا ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن ڈوڈہ کے صدر ایڈوکیٹ غلام حسن پاٹیگڑو بھی موجود تھے اس لوک عدالت میں لوگوں کے درمیان آپسی گھریلو، اراضی و دیگر تنازعات کے علاوہ صارفین کے بجلی ، محکمہ صحت عامہ بنک و مختلف مالی اداروں اور دیگر کئی طرح کے182 مقدمات کا باہمی طور فیصلہ ہوا اور 1319682روپےوں کا ایوارڈ پاس ہوا، اور موقع پر 1093100روپے کی رقم وصول کی گئی۔ اس موقع پر بیلڈنگ اور کنسٹر یکشن ورکر اور SVEEP کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ اس لوک عدالت میں لوگوں کو اپنے حقوق فرائض کے بارے میں بھی خصوصی جانکاری دی گئی لوک عدالت میں وکلاء، صحافیوں، سماجی کارکنان ، پنچایت ممبران نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ لیبر کمیشنر ڈوڈہ ، سی پی او ڈوڈہ و دیگر کئی آفیسران نے بھی شرکت کی۔