GSTلاگو کرنا ریاست کی سالمیت کے لئے بڑاہ خطرہ:سجاد کچلو پی ڈی پی و بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالسیوں سے ریاست میں بحرانی صورتحال

????????????????????????????????????

اڑان نیوز
کشتواڑ//سابق وزیرو اےم اےل سی سجاد احمد کچلو کی موجودگی میں کشتواڑ کے معروف سماجی کارکن شمشےر بھنڈاری نے اےن سی مےں شمولےت اختیار کی۔صدر دفتر میں منعقد تقریب میں ضلع صدر تنوےر احمد کچلو،صوبائی نائب صدر قاضی جال الد ےن بھی موجود تھے ۔شمشےر نے کہا کہ سجاد احمد کچلو کی قےادت مےں نیشنل کانفرنس ضلع کشتواڑ مےں ہی نہےں بلکہ خطہ چناب میں آئے روز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں خطہ چناب میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا گیا جبکہ موجودہ حکومت کھوکھلے نعروں کے سوا کو ئی عملی اقدامات نہیں کررہی ہے۔اس موقع پر کچلو نے بھنڈاری کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس واحد ایک پارٹی ہے جو رےاست کے تینوں خطوں کی تعمےر و ترقی کے لئے واحد بند ہے۔ کچلو نے کہا کہ موجواد حکومت دور دارز علاقہ جات کی تعمےر و ترقی کے لئے سنجےد ہ نہےں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی عروج پر ہے تو دوسری طرف سرکار ریاست میں کھانے پینے کی چیزوں پر جی ایس ٹی کے نام سے ٹیکس لاگو کررہی ہے جو کہ نہ صرف تاجر برادری وعام لوگوں کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں بلکہ ریاست کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے چونکہ جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہونے کی وجہ سے جی ایس ٹی لاگونہیں ہوسکتا ہے۔کچلو نے پی ڈی پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا جہاں ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا محال بن گیا ہے وہیں دوسری معصوم لوگوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی پی کی قیادت والی مخلوط حکومت پر عائد ہوتی ہے۔انہوں انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے اپنے مفاد کی خاطر ریاست میں GSTلاگو کیا تو اس سے حالات خراب ہوسکتے ہیں جس کے لئے ذمہ دار ریاستی حکومت ہوگی۔اس دوارن پارٹی سیکریٹری امےتاز زرگر،سجاد شےخ،پےارے لال،رنجےت سنگھ ،فاروق احمد بٹ،بلدیو سنگھ ،ڈ ی ڈی فاروق بھی موجود تھے۔