غفران میموریل کرکٹ ٹورنا منٹ:جے ایم ڈی راجستھان ونیو سراج فاتح قرار

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// ینگ سٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ کی جانب سے منعقد اور راشٹریہ رائفل یونٹ ڈوڈہ کے اشتراک سے کھیلے جا رہے غفران میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں تیسرے روز دِن کے پہلے مقابلے میں جے۔ایم۔ڈی۔راجستھان اور نیو سراج نے اپنے اپنے میچ میں حریف ٹیم کو شکست سے ہمکنار کیا۔اس طرح دونوں ٹیموں نے اگلے مرحلے میں داخلہ یقینی بنا لیا ہے۔غفران میموریل کرکٹ ٹورنمنٹ کے 13 وین ایڈیشن کے تیسرے روز دِن کے پہلے مقابلے میں بھاٹیہ کرکٹ اکیڈمی جموں اور جے ایم۔ڈی راجستھان کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جموں نے 17.4 اورز میں ک±ل 140 رن بنائے کارتک نے 36 رن اور ساگر 26 رن بنانے کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔راجستھان کی طرف سے ایشن نے تین جبکہ لوکیش اور پروین نے دو دو وکٹیں چٹکائی۔راجستھان نے مقررہ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سندیپ پیریک کے 55 رن اور موہت یادو کے شاندار 51 رن کی بدولت 17.4 اورز میں ہی میچ جیت لیا۔جموں کی طرف سے ہیری سنگھ نے دو جبکہ روشن لال اور سنتوش نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔سندیپ پریرک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دِن کے دوسرے مقابلے میں نیو سراج ڈوڈہ اور ایس۔سی۔سی ڈوڈہ کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں نیو سراج ڈوڈہ نے 90 رن سے میچ جیت لیا۔سراج نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے واسف شیخ اور جہانگیر نظامی نے 54،49 رن بنائے۔سنشائین کی طرف سے افروز اور سجاد نے دو وکٹیں حاصل کی۔مقررہ ہدف کا تعاقب کرنے ا±تری ایس۔سی۔سی کی پوری ٹیم محض 81 رن بنا کر ہی آل آو¿ٹ ہو گئی۔تنویر اور عزر علی دوہرے ہنسوں تک ہی پہنچ سکے۔سراج کی طرف سے راویندر نے ایک مرتبہ پھر زبردست گیندبازی کی اور پانچ وکٹیں اپنی جھولی میں ڈالی۔نیو سراج ڈوڈہ کے واسف شیخ ہرفن مولا کھلاڑی کے عوض میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس میچ کے لئے افروز راتھر اور منیش جوتشی ،نے ائماپرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ وسیم راجہ اور ملند گور سکورنگ کر رہے تھے