سنگلدان ٹھٹھارکہ سڑک کی خستہ حالی سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا

محمد اصغر بٹ
امتیاز وانی
گول //سب ڈویژن گول کے سنگلدان ٹھٹھارکہ سڑک کی ناگفتہ حالت کی وجہ سے مقامی لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوام کے مطابق دس سال قبل پی ایم جی ایس وائی کی نگرانی میں سڑک کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم ابھی تک جہاں سڑک کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے وہیں تعمیر شدہ سڑک کی حال زار ہے ۔نو کلو میٹر سڑک پر ڈرینیج سسٹم کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف میں دیواروں کو کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی زمینداروں کو معاوضہ دیا گیا ہے عتیق احمد نامی ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ سنگلدان تا ٹھٹھارکہ سڑک برائے نام ہے اس سڑک پر بڑی گاڑیوں کو چلنا دشوار ہوتا ہے چھوٹی گاڑیا ں سرنڈہ میں ہی محکمہ تعمیر عامہ کی سڑک پر کھڑی کرنی پڑتی ہیں اور پیدل ٹھٹھارکہ جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوںسے یہی دستور چلا آرہاہے تاہم تعمیراتی ایجنسی حرکت میں نہیں آئی ہے۔عوام نے حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات دور ہوسکیں۔اس سلسلہ میں جب ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کو مکمل طور آمدورفت بنانے کے سلسلہ میں عنقریب کام شروع کیا جائےگا۔