گول میں مارکیٹ چیکنگ

امتیاز وانی
گول// ماہ رمضان و عید کو مد نظر رکھتے ہوئے گول انتظامیہ نے بازار کا معائنہ کرکے ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی۔ایس ایچ او ، ٹی ایس او ،نائب تحصیلدار گول پر مشتمل ٹیم نے بازار کادورہ کیا اور کئی دوکانداروں ، سبزی فروشوں،قصابوںو بیکری والوں کو ناجائز منافع خوری کرنے پر جرمانہ وصول کیا۔اس دوران انتظامیہ نے دوکانداروں کو انتباہ دیا کہ وہ غیر قانونی طور قیمتوں میں اضافہ کرنے سے اجتناب برتیں اور گاہکوں کو مناسب قیمتوں پر اشےاءضروریہ کی چیزیں دستیاب کریں۔ انتظامیہ نے سرکار کی جانب سے متعین ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کریں اور زندہ مرغا 145 فی کلوجبکہ بنا کر 200 روپے فی کلوکے حساب سے گاہکوں کو فراہم کریں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو ناجائز منافع خوری کرکے گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں۔ادھر عوام نے گیس سیلنڈر کی قیمت 750/ 800 پر اعتراض جتایا اور کہا کہ گیس اور مرغوں کی قیمتوں کے اضافہ میں مقامی انتظامیہ کی بھی ملی بھگت ہے ۔غلام قادر نامی ایک مقامی باشندے کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامہ کی عدم توجہی سے بازاروں میں قیمتےں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔دریں اثناءکچھ دوکانداروں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے اثرورسوخ کی بناءپرکچھ ہی دوکانداروں سے جرمانہ وصول کیا اورکہا کہ مارکیٹ چیکنگ ایک دکھلاوا ہے۔