ڈی آئی جی نثار خان نے رام بن میں عوام میٹنگ وافطار پارٹی منعقد کی

ابرار سوھل
رام بن //حال ہی میں انسپکٹر جنرل کی ترقی ملنے وموجودہ و ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج نثار احمد خان نے ضلع کانفرنس ہال میں معزز شہرےوں کی میٹنگ منعقد کرکے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے انہوں نے ضلع رام بن کو پر امن ضلع قرار دےتے ہوئے بتاےا کہ اپنے 33سالہ دور ملازمت میں سب سے بہترین وقت خطہ چناب میں اپنے فرض نبھاتے ہوئے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ چناب میں رضاکارانہ طور سے کام کرنے والے نوجوان جنہیں سول قےو آر ٹی کہا جاتا ہے ےہاں کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ سبکدوش ہونے سے چند روز قبل آئی جی پی نثار احمد خان کے حکم پر جموں کشمیر پولیس نے کانفرنس ہال میتراہ رام بن میں ایک افطار پارٹی کا انعقاد کےا جس میں ضلع سے تعلق رکھنے پولیس آفیسروں ، معزز شہرےوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس دوران ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے معزز مہمانوں کا تعارف آئی جی پی کے ساتھ کرواےا جس کے بعد پولیس اور عام لوگوں کے درمےان کے رشتہ پر چند معزز لوگوں کی مختصر سی رائے سننے کے بعد آئی جی نثار احمد خان وہاں موجود معززین سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے رام بن کے لوگوں کی امن پسندی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ بر قرار رکھنے کے لئے مبارک باد دی پیش کی جس کا سہرا انہوں نے ضلع کے معزز شہرےوں کو دےتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ےہ حضرات اسی لگن اور جذبہ سے کام سماج کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ انسپکٹر جنرل نثار احمد خان نے اپنے دوران ملازمت کے تجربات سناتے ہوئے ضلع رام بن کو خطہ چناب کا ایک بہترین ضلع جو امن بھائی چارہ فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی اور امن و قانون کے لحاظ سے انتہائی پر سکون ضلع ہے اور اس بات کا بھی انہوں نے تذکرہ کےا کہ جرائم کے گراف میں ےہ ضلع شائد پوری رےاست میں سب سے نیچے ہے اس کا صحرا لوگوں کی امن پسندی ، مذہبی لیڈروں اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے زی عزت شہرےوں کو دےتے ہوئے ان کے کار کردگی کی سرہانا کی ۔ اسدوران پولیس ، سیول انتظامیہ کے آفیسران وقصبہ کے معززین نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی۔