مینڈھر میں پولیس کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام

مینڈھر //قمر عباس کیانی //مینڈھرپولیس کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی ، تجارتی تنظیموں کے عہدادران، سول سوسائٹی ممبران ،مینڈھر کے معززین، وکلاحضرات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس افطاری میں خاص بات یہ تھی کہ مینڈھرمیں پہلی مرتبہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد کا افطاری میں شرکت کرنا ہے ۔اس میں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے ،آرمی سی او ،ایس ڈی پی او مینڈھرریاض تانترے، تحصیلدار مینڈھرشہزاد لطیف، ایس ایچ او عابد رفیقی، ایس ایچ او ہرنی نے مہمانوں کو پر خلوص انداز سے افطاری وکھانے کے بعد الوداع کیا۔