مارکیٹ چیکنگ کے دوران قصورواردکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد خصوصی مہم کے تحت گلی سڑی سبزیاں اور میوہ موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا

اڑان نیوز
سرینگر//ﺅادی کے مختلف علاقو ںمیںایام متبرکہ کے دوران قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اورغیر معیاری اورمضر صحت اشیا¿ کی فروخت پر روک لگانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ سکارڈوں نے متعدد دکانداروں اور تاجروں کے خلاف کاروائی کی اور اُن پر جرمانہ عائد کیا۔ہندوارہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں چیکنگ سکارڈ نے قصوروار دکانداروں پر 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور بھاری مقدار میں مضر صحت دودھ ،سبزیاں اورمیوے کو ضائع کرنے کے علاوہ 50کلوپالیتھین بھی ضبط کیاجوبعد میں موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا۔ادھر کپوارہ میں ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے اہم اشیائے خوردنی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں قصورواردکانداروں سے 6ہزار روپے کا جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ 2کوئنٹل گلی سڑی سبزیاں اور میوے کو ضائع کیا اورغیر معیاری دودھ اور 5کلوپالیتھین کو ضائع کیا۔دریں اثنا¿ گاندربل میں تحصیلدار گاندربل کی ہدایت پر مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور 15قصورواردکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے اُن سے 5600روپے کا جرمانہ وصول کیا۔