بٹوت میں ماریکٹ چیکنگ خاطی دوکاندوراں سے 3500روپے کے جرمانے وصول

کے آر بھاگوت
بٹوت //عیدالفطر کے پیش نظر جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ رام بن کی ہدایت پر تحصیل انتظامہ
نے بٹوت با زار کامعائنہ کر کے خاطی دُو کانداروں سے 3500 کروپے جرمانہ
وصول کیا ۔ ایگزیکٹومجسٹرےٹ درجہ اوّل بٹوت (نائب تحصیلدار)سیف اللہ شاہ کی قیادت
میں ایک مشترکہ چیکنگ ٹیم، جس میںتحصیل سپلائی آفیسرستیش کوتوال،خلاف ورزی انسپکٹر میونسپل کمےٹی
بٹوت اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار شامل تھے،نے قصبہ بٹوت کے بازاروں کا اچانک معائنہ کیا جس کے
دوران موقع پر ہی 50کلوگرام گلی سڑی سبزیاںاور پھل ضائع کئے گئے اور21خاطی
دوکانداروںسے3500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔اس موقع پر چیکنگ ٹیم نے دوکانداروںکو
ہدایت دی کہ دوکانوں پر نرخ نامے آویزاںرکھیںاور اور مومی لفافوںکا استعمال نہ کریں بصورت
دیگر اُن کے کڑی قانونی کا وائی عمل میں لا ئی جائے گی۔