محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص کارکردگی ….؟ ناکھاں والی چوک میں سال کے اندرہی تارکول اکھڑگئی ہے

پرتپال سنگھ
پونچھ//رےاستی حکومت کی جانب سے سڑکوں کے محکمہ تعمیرات عامہ کو واضح ہدایات ہیں کہ جو ٹھیکیدار بھی سڑک پر میکڈم بچھائے گا ،اس کی پے منٹ کی نصف اگلے تےن سال بعد واگزار ہوگی لیکن پونچھ میںناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے یہ دعوے صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہیں۔لوگوں نے اس حوالہ سے بتاےا کہ نہ جانے کیا وجہ ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ،جس کے ضلع کے آفسر ایمانداری کے دعوےدار تو ہیں مگران کی قےادت میںپونچھ ضلع میں کیوں غےر معیاری کام ہو رہے ہیں؟۔پونچھ ضلع کی سب سے اہم اور کاس سڑک جہاں سے ہر روز ضلع کے تمام آفسران کا گزر ہوتا ہے (یعنی ناکھوں والی چوک)میں بچھائی گئی ۔تارکول دوسال بھی نہیں رہ سکی ۔لوگوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر پونچھ کی سب سے اہم جگہ پر جہاں ہمیشہ آفسران کی نگاہیں رہتی ہیں ،ایسی غےر معیاری تارکول بچھا کر فنڈز واگزار کروالئے گئے تو منڈی،مینڈھر،سرنکوٹ،بالاکوٹ اور منکوٹ کی دور دراز دیہی علاقوں میںسڑکوں کا حال کیا ہوگا۔ عوام نے انتظامیہ اور حکومت سے اس کی خصوصی انکوائری کرانے کی مانگ کی ہے۔