ادبی کنج جموں کی ہفتہ وار ادبی نشست اےک اُبھرتے ہوئے شاعر سے خصوصی ملاقات

اڑان نیوز
جموں//جواں سال اور اُبھرتے ہوئے قلمکاروں کی مختلف شعبہ ءادب مےں حوصلہ افزائی اورتربےّت کےلئے عرصہ دراز سے کی جا رہی کوشِشوں کے تحت سرکردہ کثےر اللثانی ادبی تنظےم ’ ادبی کُنجّ جے اےنڈ کے جموّں کے زےر اہتمام اُس کے ادبی مرکزکڈ زی سکول تالاب تِلّو جموّں مےںاےک خصوُصی شعری نِشست ’ اےک شاعر سے مُلاقات‘ کے عنوان سے انعقاد کِےا گےا۔ ےہ خصوصی نِشست اُبھرتے ہوئے اُردوُ غزل گو شاعربِشن داس خاک کے نام تھی۔نِشست کا آغاز کرتے ہوئے تنظےم کے چئےرمےن آرش اوم دلموترہ نے بِشن داس خاک کی ادبی اور خانگی شخصےّت کے مختلف پہلوو¿ں پر سےر حاصل روشنی ڈالی۔جبکہ تنظےم کے صدر شام طالب نے اُس کے اُسلوُبِ شاعری کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ پےش کِےا۔ اِس موقعے پر سوال وجواب کے دوَر مےں بِشن داس خاک نے اپنے ادبی سفر کے مختلف ادوار کی عکس بندی کی اور اِس عِزّت افزا ءخصوُصی نِشِست کےلئے تنظےم کے چئےرمےن و صدر اور دےگر اراکےنِ تنظےم کا دِلی شُکرےہ ادا کِےا۔اِس خصوُصی ادبی مُلاقات نِشست کی صدارت کے فرائض صدرِ تنظےم شام طالب نے سر انجام دئیے۔ اِس موقعے پر بِشن داس خا ک نے اپنے رنگِ غزل کو اُبھارتے ہوئے درج ذےل پانچ اُردوُ غزلےں پےش کےں۔ (1)اب کوئی رےت پر گھر بناتا نہےں، تشنگی کوئی آنسوبُجھاتا نہےں۔ (2)آجکل چاندنی ہم کو ڈستی ہے کِےوں ، زندگی ےہ اندھےری سی لگتی ہے کےوں۔ (3)نا سمجھ اِنسان ہوتا جارہا ، راستوں مےں خار بوتا جارہا۔(4)نبض پہچان لی زمانے کی، خےر ، مُشکل ہے اب دےوانے کی۔(5)مست درےا ہوں، مُجھ کو بہنے دو، بات دِل کی کبھی تو کہنے دو۔پےش کردہ اِن غزلےات کا مفّصل جائزہ لےتے ہوئے اِن کی روشنی مےں اسلوُبِ غزل کے حوالے سے شاعر بِشن داس خاک کوکئی مفےد اور کارآمد مشوَرے بھی دِئے گئے۔ جِنھےں صِدقدلی سے قبوُل کِےا گےا۔اِس اسلوبی شعری نِشست کے دوُسرے دوَر مےںماہ جوُن کے طرح مصرع ’ پتھروں سے دِل لگی کرتے رہے‘ پر شعراءحضرات نے اپنی تازہ طرحی غزلےں بھی پےش کےں۔نِشست کے آخر مےںاےک خصوُصی خراجِ عقےدت دوَر ہوُا۔ جِس مےں ڈوگری زبان و ادب کی ممتاز شخصےّت معروُف شاعر ادےب و ڈرامہ نِگار ’دےنوُں بھائی پنت‘ کی صد سالہ ےوُمِ پےدائش پر اُن کو پُر خلوُص خراجِ عقےدت پےش کرتے ہوئے اُن کی پُر وقار ادبی شخصےّت کے مختلف پہلوو¿ں پر سےر حاصل روشنی ڈالی گئی۔ نِشست کلا اِختتام چئےرمےن آرش دلموترہ کی طرف سے پےش کی گئی شُکرےہ کی تحرےک سے ہوُا۔