500 ، 1000 روپے کے پرانے نوٹ جمع کرانے کا اور موقع مرکزی وزارت خزانہ نے 20جولائی ااکری تاریخ مقرر کی

یو این آئی
نئی دہلی//مرکزی حکومت نے بینکوں، ڈاک خانوں اور کو آپریٹیو بینکوں کو 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو آر بی آئی میں جمع کرانے کا ایک اور موقع دیا ہے۔ اس کے تحت 20 جولائی تک پرانے نوٹوں کو آر بی آئی میں جمع کیا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں وزارت خزانہ نے آج ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 دن کے اندر اندار پیسے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ حکومت نے بینکوں، ڈاک خانوں اور کو آپریٹیو بینکوں کیلئے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کا دوسرا موقع ہے۔ اس سے پہلے 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔کئی اضلاع سے ایسی رپورٹیں سامنے آ رہی تھیں کہ کسانوں کو فنڈز دینے کے لئے کو آپریٹو بینکوں کے پاس کافی کیش نہیں ہے، جس کے بعد حکومت نے بینکوں، پوسٹ آفس، ضلع مرکزی کوآپریٹو بینکوں کو پرانے نوٹ آر بی آئی سے ایکسچینج کرنے کی اجازت دی ہے۔خیال رہے کہ نوٹ بندی کا اعلان 8 نومبر 2016 کو کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کے نام خطاب میں کہا تھا کہ 8 نومبر 2016 کی آدھی رات سے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ چلن سے باہر ہو جائیں گے۔ 13 دسمبر کو آر بی آئی کی جانب سے جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بینکوں میں 10 دسمبر تک ممنوعہ نوٹوں میں 12.44 لاکھ کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔