وزیر اعلیٰ نے سرینگر میں افطار کی میزبانی کی

سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل شام یہاں ایس کے آئی سی سی میں افطار کی میزبانی کی۔افطار میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً1500 مہمانوں نے شرکت کی۔گورنر این این ووہرا، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، کئی ریاستی وزرائ، ممبران اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل، سابق ارکان قانون سازیہ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، ڈی جی پی ایس پی وید، ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے سنیئر افسران، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور معزز شہریوں و سول سوسائٹی ممبران نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خواتین اور مرد حضرات کے لئے نماز مغرب کی ادائیگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔