ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی آفیسران کے ساتھ پہلی مےٹنگ عوامی مسائل کا ازالہ،تعمیری کاموں میں سرعت و خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر دیا زور

ابرار سوھل
رام بن //حال ہی میں تعےنات کئے گئے ضلع رام بن کے ضلع ترقےاتی کمشنرطارق حسین گنائی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدپہلی بار ضلع آفیسران کی میٹنگ طلب کی جس میں ضلع سطح کے مختلف محکموں سے وابسطہ آفیسروں نے شرکت کر کے ضلع ترقےاتی کمشنر کو اپنا تعارف کرواےا۔ کانفرنس ہال میں منعقد اس میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر روندر کمار سادھو، ایڈیشنل ضلع کمشنر انگریز سنگھ رانا، اسیسٹنٹ کمشنر وویک پوری، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس اشوک پنڈتا، چیف پلاننگ آفیسر اتم سنگھ ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین، چیف ایجوکیشن آفیسرچندر شیکھر شرما کے علاقہ دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔ آفیسران سے اپنا تعارف کروانے کے دوران ضلع ترقےاتی کمشنرنے ز ور دیا کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔انہوں نے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف فلاحی اسکیموں سے متعلق لوگوں کو جانکاری دےنے وان کی عمل آوری پر زور دےتے ہوئے کہا کہ سبھی آفیسران اپنی ذمہ داریوں کو خش اسلوبی سے نبھائیں۔انہوںنے دفاتر میں ملازمین کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا کہ جو آفیسر یا ملازم کسی قسم کی کوتاہی برتے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ڈی سی ضلع میں ہورہے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی انتظامیہ سے جانکاری حاصل کی اور کہا کہ ان پروجیکٹوں کو وقت پر پائے تکمیل پہنچا یا جائے۔دریں اثناءانہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے شری امر ناتھ ےاترا 2017 کو کامےاب بنانے کے لئے کئے گئے انتظامات کابھی جائےزہ لےا اور محکمہ خوراک ، صحت ، صحت عامہ ، میونسپل کمیٹی، تعمیرات عامہ و دیگر محکموں کو ہداےت دی کہ وہ اس ےاترا کو پر امن طور کامےاب بنانے مکمل تعاون پیش کریں۔