شاہ فرید الدین بغدادی ؒکا عرس انتہائی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا ریاست وبیرون ریاست سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے کی شرکت، ذکرو اذکار کی مجالس کا اہتمام

ذوالفقار علی
کشتواڑ// حضرت شاہ محمد فریدالدین بغدادیؒکاسالانہ عرس مبارک بڑ ی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران ہزاروں عقیدتمندوں نے تقریبات میں شرکت کرکے ذکر واذکارکی مجالس میں شرکت کی ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 21جون کو حضرت شاہ فریدالدین بغدادی ؒ کا عرس جوش و خروش سے منایا گیا جس میں ریاست کے کونہ کونہ آئے زائرین نے شر کت کی اورعُرس پاک میں شریک ہونے کیلئے در بارفریدیہ پر حاضر ی دیکر فیضیاب ہوئے ۔ریاست جموں وکشمیر اور بُیرون ریاست سے ہزاروں زائرین سال بھر دربار فریدیہ میں حاضرہوکراپنی عقیدت کے گلدستے پیش کرتے ہیں ۔قربیا ًچار سو سال جاری اِس چشمہ روحُانیت سے لاکھوںکروڑں تشنہ لبوں نے تشنگی بجھائی ہے اوراپنی مرادیں لے کر حاضری دےتے ہیں۔آج سے تقری©باسے چار صدسال قبل حضرت شاہ محمد فریدالدین بغدادی ؒ سرزمین کشتواڑ پرتشریف فرماہوئے کافی مسافت کے دشوار گذار مراحل طے کر کے نورہدایت لے کر ظلمت کے اندھیر ے میں بھٹکتی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم کی جانب گامزن کیا۔اسلام ،امن وبھائی چارہ کا درس دے کر انسانیت کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لایا۔زیارت فریدیہ ؒمیں نماز فجرکے فوراً بعد پھر سے درودو ختمات و تلاوت قران شریف کی مجالس منعقد ہوئیں۔بعد نماز ظہر ان تبرکات کی زائرین کو زیارت کروائی ۔جنہیں حاضرین نے ادب واحترام سے دیکھ کررو رو کر دعائےں کیں۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے جہاں اُن کی سیرت پر روشنی ڈالی وہیں زور دیا کہ ان کے نقش وقدم پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔انہوں نے ریاست امن وسلامتی کی بھی دعا کی۔اراکین نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گے تھے۔