سوپور جھڑپ میں2جنگجو ہلاک حزب ضلع کمانڈر و قریبی ساتھی شامل ،لاشیں ورثا کے سپر کر دی گئیں جائے واردات سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد،پولیس نے بڑی کامیابی قرار دیا

اڑان نیوز
سوپور// سوپور کے پازل پورہ علاقہ میں خونین معرکہ کے دوران حزب المجاہدین کاضلع کمانڈرقریبی ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولےس ذرائع نے بتاےا کہ مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولےس کے اےس او جی گروپ ،22 آر آراورسی آرپی ایف کی 177،179اور192ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے پازلپورہ سوپور علاقہ کو منگل کی شام محاصرے مےں لےکر وہاں موجود جنگجوﺅں کے خلاف آپرےشن شروع کےا ۔ انہوں نے بتاےا کہ علاقہ مےں موجود جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو مسدود کرنے کےلئے رات بھر سختی کے ساتھ محاصرہ جاری رکھا گےا جبکہ اس دوران جنگجوﺅں کی طرف سے فرار ہونے کی کوشش کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق محصورجنگجوﺅں کے سامنے خودسپردگی کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ جوںہی سےکورٹی اہلکاروں نے تلاشی کارروائی شروع کی تو ےہاں موجود جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گولی باری شروع کی جس کے بعد سےکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی عمل مےں لائی ۔پولیس ذرائع بتاےا کہ بدھ کی صبح محصور جنگجوﺅں نے فرار ہونے کےلئے سےکورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند گولےاں چلائی ، جس کے جواب مےں فوج ، سی آر پی اےف اور ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی عمل مےں لائی ۔ ذرائع کے مطابق طرفےن کے درمےان ہونے والی خونےن معرکہ آرائی کے دوران 2 جنگجو مارے گئے ، جن کی نعشوں کو جائے جھڑپ سے بر آمد کےا گےا جبکہ ان سے 2 اے کے 47 رائفل ، 5 مےگزےن ، اے کے رائفل کی 124 گولےاں ، کچھ گرےنےڈ اور پاﺅچ بھی بر آمد کئے گئے ۔ ایس پی سوپورہرمیت سنگھ نے حزب کمانڈرگلزارلون عرف ابراہیم اورمقامی جنگجونوجوان باسط میرعرف طاہرکے ازجان ہونے کوبڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ مارے گئے دونوں مقامی جنگجوسوپورعلاقہ میں کئی جنگجوئیانہ حملوں اورہلاکتوں میں ملوث تھے ۔پولےس اور دفاعی ذرائع نے بتاےا کہ بعد ازاں از جان ہوئے جنگجوﺅں کی شناخت ضلع کمانڈرحزب المجاہدین گلزار احمدلون عرف ابراہیم ولدغلام محمدلون ساکنہ گنڈ براٹھ سوپور اور باسط احمد عرف طاہرولدمحمداحسن میرساکنہ اندرگام پٹن کے بطور ہوئی ۔ دونوں جنگجوﺅں کی نعشوں کو ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعد لواحقےن کے سپرد کےا گےا ۔