ریاسی میں میٹاڈور و ٹا ٹا موبائل تصادم 8خواتین سمیت 15زخمی تشویش ناک میں جموں منتقل

اڑان نیوز
ریاسی // ضلع کے ڈب خالصہ علاقہ میں بدھوار کو مسافروں سے بھری ایک میٹاڈور کی ایک ٹا ٹا موبائل گاڑی کے ساتھ ٹکر ہونے کے نتیجہ میں 15افرد زخمی ہو گئے ۔ ان میں سے 3کو شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ بدھ وار کی صبح س وقت پیش آیا جب بھامبلہ سے پونی کی طرف جا رہی ایک میٹا ڈور زیر نمبر JK02AP-9629 ڈاب خالصہ کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہی ایک ٹا ٹا موبائیل زیر نمبر JK02AW-8695 کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ 15زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں سے 3شدید زخمیوں رومیش چندر ولد بدری ناتھ (عمر 48سال ) سکنہ لیتر ، مکیش کمار ولد اوم پرکاش سکنہ ڈب (عمر25سال ) اور کانتا دیوی زوجہ رام کرشن سکنی ددوا (عمر45سال ) کو ان کی تشویشناک حالت کے باعث گورنمنت میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ۔دیگر زخمیوں کی شناخت کانتا دیوی زوجہ رام کرشن سکنہ ددوا ، کملا دیوی زوجہ پریتم سنگھ سکنہ ددوا ، رومیش چندر ولد بدری ناتھ سکنہ ڈال لیتر ، ریتا دیوی زوجہ مہندر داس سکنہ بھامبلہ ، پورنیما دیوی زوجہ جوگندر پال سکنہ سدینی ، شام سنگھ ولد رام داس، سویرا بیگم زوجہ رفیق سکنہ پونی ، کرشن سنگھ ولد پنجاب سنگھ ، مکیش کمار ولد اوم پرکاش سکنہ ڈب جاگیر ، بشیر ولد منی سکنہ کوٹھیاں ، چنچلا دیوی زوجہ جے پال سکنہ مکڑا سندر بنی ، رتن لال ولد دیا رام سکنہ ڈب جاگیر ، اوشا شرما زوجہ سرجیت سنگھ سکنہ اکھنور ، بودھ راج ولد سوم لال سکنہ ڈڈوا اور شو دیال ولد امر ناتھ سکنہ ڈب خالصہ شامل ہیں ۔ ان میں سے بیشتر کو پرائمری ہیلتھ سنٹر پونی میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔