آٹوٹاٹا میجک یونین کا وفد ڈی سی سے ملاقی

پونچھ//تقریبا ایک سال سے آٹو سٹینڈ کا مسئلہ التوا میں ہے جس میں کوئی خاص پیش رفت نہ ہوئی ہے۔ آٹو اور ٹاٹا میجک ڈرائیوروں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے جنہوں نے اپنی پریشانیوں کو لیکرضلع انتظامیہ کے ہر افسر کا دروازہ کھٹکھٹایالیکن ان کی کہیں سنوائی نہیں ہوئی ۔ کل ایکبار پھر ڈی سی طارق احمد زرگر سے یونین وفد ملا اور ان سے گذارش کی کہ عید گاہ کے سامنے آٹو کھڑے کئے جاتے تھے بعد ازاں وہاں سے بھی انکو ہٹا دیا گیا اب انکو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے ۔ لہٰذا ان کے لئے کسی معقول جگہ کا انتخاب کیاجائے ۔