ڈی سی پونچھ کی صدارت میں انتظامیہ کا اجلاس روبہ عمل سکیموں کی زمینی سطح پر موثر عمل آوری پرزور دیا

پرتپال سنگھ
پونچھ //ضلع ترقےاتی کمشنرپونچھ طارق احمد زرگر نے دفتر مےں مختلف محکمہ جات کے افسران کی ایک میٹنگ لی جس میں فنڈز الاٹمنٹ بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس میٹنگ میں آئی سی ڈی ایس،محکمہ سوشل ویلفیئر ،انڈسٹری،ہےنڈ لوم ،فلوریکلچر ،سےری کلچر محکمہ جات کے کام کاج کا جائزہ لےا گےا جس مےں محکمہ کے تمام ضلع افےسران ملازمےن نے شرکت کی ۔ڈی سی نے محکمہ جات کے افسران سے کہاکہ مختلف سکیموں اور ضلع سیکٹر کے تحت مختص فنڈز کا منصفانہ معیاد بند طریقہ سے استعمال کیاجائے تاکہ لوگوں کو اس کا فائیدہ مل سکے۔ انہوں نے خصوصی طور آئی سی ڈی ایس کے تحت روبہ عمل سکیموں کی بہتر عمل آوری پرزور دینے کے علاوہ عمر رسیدہ افراد کو وقت پر پنشن دینے کی تاکید کی۔جائے انہوںنے کہا دےگر محکمہ جات کے کام کاج مےں سرعت لائی جائے تاکہ عوامی اہمےت کے معاملات کسی بھی طرح سے نہ رہے ۔