ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی نے ڈگری کالج ڈوڈہ کے پرنسپل کا چارج سنبھالا

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ //پروفیسر ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی نے ڈگری کالج ڈوڈہ میں بطور پرنسپل چارج سنبھالا۔نئے پرنسپل کی آمد پر کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلباءو طالبات نے شاندار طریقے سے ا±ن کا استقبال کیا۔اپنی تعارفی تقریر میں ڈاکٹر رفیقی نے کہا کہ وہ بحثیت پرنسپل ہم آہنگی کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں اور کالج میں ہر کسی کے ساتھ بہتر رابطہ کے لئے پوری لگن کے ساتھ ہر ممکن کوشیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ یک ج±ٹ ہوکر برابر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے تبھی آپسی ہم آہنگی کو مضبوطی ملے گی۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ جب ایک ٹیم ایک مقصد کو لے کر کوئی کام کرتی ہے تو ا±س کام کو کڑی محنت لگن کے ساتھ انجام دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ا±نہوں نے ڈگری کالج ڈوڈہ میں معیاری تعلیم میں مزید جدیدیات لانے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر کالج کے عملے میں پروفیسر فلک سٹاف سیکرٹری ڈگری کالج ڈوڈہ، پروفیسر بابو رام، ڈاکٹر اعجاز احمد، پروفیسر بشیر احمد، ڈاکٹر واحید خاور بلوان، پروفیسر اجے، پروفیسر یاسر، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، ڈاکٹر جمشید احمد و دیگر فکلٹی ممبران شامل تھے۔