چناب ویلی ورکرس یونین رام بن کا وفد ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقی عہدہ سنبھالنے پر دی مبارکبادو ضلع عوام کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا

اڑان نےوز
رام بن //چناب ویلی ورکرس ےونےن ضلع ےونٹ رام بن کا ایک وفد نے ضلع ترقےاتی کمشنرسے ملاقی ہوا اور انہیں ضلع انتظامی سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس دوران انہوں نے ضلع کی عوام باالخصوص نوجوانوں کو درپیش مشکلاتوں سے روشناس کرواےا۔ ورکرس یونین نے کہاکہ ضلع میں کئی منصوبوں کی تعمیر کا کام کر رہی نجی تعمیراتی کمپنےاں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کا م لے رہی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگار طبقہ پریشان ہے۔ وفد نے قصبہ رام بن میں میونسپل کمیٹی کی ناقص کا کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صدر مقام میں صحت وصفائی کا انتظام نہیں ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔ ضلع ترقےاتی کمشنرنے انہیں ےقین دلاےا کہ ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وفد میں ضلع صدر جمشید خان ،نائب صدر شناخت سنگھ، جنرل سیکرٹری اصغر علی بھی موجود تھے۔