پونچھ میں تیسرا عالمی یوگا دن منایا گیا

پونچھ//پر تپال سنگھ //دنیا بھر کی طرح پونچھ میں بھی تیسرا یوگا کا عالمی دن ہائر سیکنڈری اسکول کے گراو¿نڈ میں منایا گیا ۔ضلع یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کے زیر اہتمام منائے گئے اس پروگرام کی مجموعی نگرانی محمد ایاز خان سپورٹس افسر کر رہے تھے ۔ اس میں پانچ سو سے زائدبچوں و نو جوانوں نے شرکت کرکے یوگا کیا ۔ایس ایس پی راجیو پانڈے ،بریگیڈ کمانڈر 93 بریگیڈ اے ایس پندھارکر، اے ڈی سی ، زیڈ ای پی او سردار نرجیت سنگھ، محمد قاسم ، محمد طارق، ویجے کمار، پردیپ خنہ اور نرندر کمار ڈاکٹر منظور قریشی اور راکیش کمار کے علاوہ ضلع بھر سے آئے فزیکل ٹیچرز بھی کئی دیگران موجود تھے۔