پونچھ میں بھی پٹواریوں نے احتجاج کیا

پونچھ// //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں یک روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کی۔یہ ہڑتال ایسو سی ایشن کی ریاست گیر ہڑتال کے تحت تھی جس می پٹوار ایسوسی ایشن کا مطالبہ تھا کہ انکی تنخواہ کا گریڈ 2400 سے بڑھا کر 2800 کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کیاجائے۔احتجاج میں بشارت شاہ، غلام رسول شاہ، خورشید احمد، شین ناز خان اور سلمان میر کے علاوہ کئی کارکنان بھی شامل تھے۔دریں اثنا ءوفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقی کی اور انہیں اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا۔