شیوسنا اکائی کشتواڑ کا اجلاس منعقد پاڈر مچیل ، دچھن ہُدماتا و سرتھل دیو ی ےاترا کے لئے معقول انتظامات کا مطالبہ

ذوالفقار علی
کشتواڑ// ہندستان شیوشنا کوآرڈینیٹر تلک راج شان کی صدارت میں کشتواڑ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاڈر مچیل ،دچھن ہةد ماتا و سرتھل دیوی یاترا کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یاتریوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کئے جائےں۔اس دوران انہوں نے کہا کہ امسال یاتریوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا اور ان کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات بھی لازمی ہیں تاکہ یاتری صیح سلامت درشن کرکے واپس آسکیں۔ شیوسنا نے پانی، راشن، بجلی و بی ایس این ایل کی سہولیات دستیاب رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ کامیاب و بہتر یاترا کے لئے تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ آنے والے یاتروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ شان نے ٹھاکررندیپ بھنڈاری کو سرتھل دیوی یاتر ا ٹرسٹ کا ممبر منتخب کرنے کی مانگ کی ۔واضح رہے کہ کشتواڑ پاڈر مچیل یاترا جولائی سے شروع ہوںگی جبکہ دچھن ھد ماتہ یاتر و سرتھل یاتر جو ن کے آخری مہینے میں شروع ہونی والی ہےں۔