میر ظہور کا پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے بھرتی قواعد و ضوابط میں ترمیم پر زور

سرینگر//وزیر مملکت برائے جنگلات ، ماحولیات ، پشو و بھیڑ پالن ، امداد باہمی و ماہی پروری میر ظہور احمد نے آج محکمہ پشو و بھیڑ پالن کے افسران کی میٹنگ طلب کر کے محکمہ کے نان گزٹیڈ بھرتی قواعد و ضوابط سے متعلق معاملات کا جائیزہ لیا ۔ وزیر نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ان محکمو میں خالی پڑی درجہ چہارم آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے مقررہ بھرتی قواعد و ضوابط کا جائیزہ لینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں بھرتی قواعد میں ترمیم کر کے ضروری نوٹیفکیشن کے اجراءکیلئے متعلقہ حکام کو بھیجنے کی بھی محکمہ کے حکام کو ہدایت دی ۔ بھیڑ و پشو پالن محکموں میں تربیت یافتہ پرائیویٹ پیرا ویٹس کو ان محکموں میں درجہ فہرست آسامیوں کیلئے منتخب کرنے کیلئے ترجیح دینے پر بھی مفصل غور و خوض ہوا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کسانوں کو مویشی پالنے کی جدید تکنیکوں میں معقول تربیت فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ مال مویشی دیہی علاقوں کی معثیت کیلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں اور اس شعبے میں دیہی اقتصادیات کو فروغ دینے کی کافی صلاحیت موجود ہے ۔ کمشنر سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری ، پشو و بھیڑ پالن محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں شامل تھے ۔