قصبہ کشتواڑ میں رابطہ سڑکیں خستہ حال، بس اڈہ کی حالت بھی نا گفتہ بہ مقامی لوگ تعمیراتی ایجنسیوں کی کارکردگی سے ناخوش، حکام سے بس اڈہ میں بہتری لانے کا مطالبہ

ذوالفقار علی
کشتواڑ// بس اڈہ کشتواڑ کی خستہ حالت سے نہ صر ف مقامی وکاروباری داروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ مسافروں وعام راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہ۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی لاپرواہی سے تمام سڑکوں کی خستہ حالت بنی ہوئی ہے ۔کشتواڑ کے اندر اگر سڑکوں کو دیکھا جائے تو ایک سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے لیکن بیشتر سڑکوں حالت ناگفتہ ہے۔کہیں گہرے کھڈے ہیں تو کہیں تارکول نہیں ہے ۔ کشتواڑ بس اڈہ انتہائی خستہ حال ہوچکا ہے ۔کشتواڑ کے سبھی دفاتر کو جانے والی شاہراہ تعمیرات عامہ کی ناقص کارکردگی کا ظاہر کرتا ہے ۔بس ا سٹینڈ کی حالت دن بد ن سدھرنے کے بجائے اور زیادہ بدتر ہوتی جارہی ہے جس سے مسافر، راہگیر ،مقامی دکاندار وںکو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے بس سٹینڈ کے آس پاس کی سبھی نالیوں کی حالت نے یہاں کے مقامی دکانداروں کوبہت قدر پریشان کردیا ہے جہاں گند گیوں کا ڈھیر ہے ، صفائی کو انتظام نہیں ہے جبکہ بس اڈہ پرتارط کول بھی مکمل طورتباہ ہو اہے۔ نیشنل کانفرنس کے ضلع یوتھ صدر فاروق احمد دیو نے اُڑان سے بات کر تے ہوئے کہا کہ کشتواڑ شہر کے بیچ جانے والی سڑ ک سرکار کی ناکام کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈکی خستہ حالی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔انہوں نے قصبہ کی شہہ رگ کی مرمت کرنے وبس اسٹنیڈ کی خستہ حالی کو دور کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا۔