کوٹرنکہ میں بجلی کی بحرانی صورتحال…. متعدد گاو¿ں میں کئی ماہ سے ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں

اڑان نیوز
کوٹرنکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کے متعدد دیہات میں بجلی کی بحرانی صورتحال ہے۔ گبر ، گلیر، بوتھان ، براوت پنچایتوں میں کئی کئی ماہ سے ٹرانسفارمر جلے ہوئے ہیں۔اس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ بجلی ، بی جے پی اور پی ڈی پی سرکار کے خلاف زور دارنعرہ بازی کی۔ انہوں نے کہاپورے رمضان انہیں بجلی کی عدم دستیابی سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مرتبہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی مگر اس طرف کسی نہ توجہ نہ دی۔ لوگوں نے مانگ کی فوری طور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔