ڈوڈہ پولیس نے وارادت کے چند گھنٹوںبعد ہی چورگرفتارکیا ایس ایس پی ڈو ڈہ کی نگرانی مےں پولیس ٹیم نے مسروقہ 80ہزار روپے بھی بر آمد کر لئے

اڑان نیوز
ڈوڈہ // گزشتہ روز کی درمیانی شب کچھ چوروں نے قصبہ ڈوڈہ میں دو دکانوں اور ایک ا ے ٹی ایم پر دھاﺅ بول کر چوری کو انجام دیا اور لاکھوں روپے اڑا کر لے گئے۔پولیس دفتر سے جاری اےک پریس بیان کے مطابق چوری کی اس واردات کے فوراً بعد پولیس حرکت میں آئی اور شک و ذرائع کی مدد سے ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈوڈہ انسپکٹر رگھبیر سنگھ اور ضلع شفا خانہ پولیس پوسٹ انچارج عاشق حسین نے جائے واردات پر جاکر جائزہ لیا اور مختلف لوگوں کی الگ الگ جگہوں پر جاکر تحقیقات کی۔اور آخر کار ا±س نقاب زن کو ڈھونڈ نکالا جس نے دو دکانوں یاور ظفر بٹ نامی دکان مالک اور دوسری دوکان ریاض احمد ٹھوکر کہ دکان کا شٹر کھولنے میں کامیابی حاصل کی۔اور ایچ۔ڈی۔ایف۔سی اے۔ٹیم شاخ کے بالائی حصّہ کو توڑ نے میں کامیاب ہوا لیکن اے۔ٹی۔ایم کے اوپری حصّہ کو اکھاڑنے کے بعد وہاں موجود الماری کھولنے میں ناکام ہو گیا۔اور یاور ظفر بٹ کی دکان سے80000 کی رقم ا±ڑا لی۔تحقیقات کے دوران ڈوڈہ پولیس نے چند مشکوک افراد کو انکوائری کے لئے طلب کیا اور پولیس کے انٹروگیشن کے دوران ایک مشکوک جافر حسین ولد عبدالحمید میر ساکنہ بیولی ڈوڈہ نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ ا±س نے چوری کی واردات کو انجام دیا تھا اور یاور ظفر بٹ کی دکان سے 80000بھی چورائے تھے۔اور چوری کی واردات انجام دینے کے لئے ہتھیار، بشمول ہتھوڑا، اور دوسرے لوہے کے ہتھیار استعمال کئے تھے۔مجرم نے مزید خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوری کہ واردات میں اپنے آپ کو نقاب پوش ہونے کی غرض سے بجلی کا مستری ہونے کی تکنیک استعمال میں لاکر ضلع میں 250 سے زائد نصب CCTV کیمروں کی لائن کو بڑی آسانی سے کاٹ دیتا تھا۔اور بعد میں بغیر کسی خوف کے چوری ڈکیتی کرتا تھا۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ ڈوڈہ میں ایک ایف۔آئی۔آر زیر نمبر 134/2017 U/S 457/380 RPC دائر کر لی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔اور جعفر حسین ولد عبدالحمید میر ساکنہ بیولی ڈوڈہ کو مزید تحقیقات کے لئے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔دیگر چوری ڈکیتی کی واردات میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ماہ قبل بھی مزکورہ ملزم نے جموں کشمیر بنک اور ایچ۔ڈی۔ایف۔سی بنک کے شٹر توڑنے کی کوشش کر چکا تھا۔قصبہ کی عوام نے ضلع پولیس کہ جارہانہ انداز میں چوری کے کیس کو حل کرنے کی زبردست الفاظ میں ستائش کی ہے۔اور یہ سب انسپکٹر عاشق حسین انچارج پولیس پوسٹ ضلع شفا خانہ ڈوڈہ اور ایس۔ایچ۔او ڈوڈہ رگبھیر سنگھ کی مدقوق کوشش اور ڈپٹی۔ایس۔پی ہیڈ کواٹر ڈوڈہ افتخار احمد کی نگرانی اور ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت کے بعد ہی ممکن ہو سکا۔