وزیر اعلیٰ کا قرآنی قلمی نسخوں کی نمائش کا افتتاح تمدن اور ثقافت کے تحفظ پر زور ، ہری نواس میں آرٹ گیلری کے قیام کا اعلان

سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے تمدن اور ثقافت کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔ آج ریاستی کلچرل اکادمی کی طرف سے بہترین خطاب ایوارڈ فراہم کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں فن ، تمدن اور لٹریچر کا قیمتی ورثہ موجود ہے جس کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اسے مستقبل کی نسلوں تک پہنچایا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست بھر میں رمضان پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر کلچرل اکادمی کی ستایش کی ۔ انہوں نے عوام کو آگے آ کر فن اور ثقافتی ورثوں سے جُڑے نوادرات اکیڈمی کو پیش کرنے کی اپیل کی تا کہ اس کا بہتر ڈھنگ سے تحفظ کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ہری نواس پیلس میں ایک آرٹ گیلری قایم کرنے کا بھی اعلان کیا تا کہ فنپاروں کو وہاں پر معقول طریقے سے رکھا جا سکے اور عوام کو ان نادر نوادرات کو دیکھنے کا موقعہ فراہم ہو سکے ۔ انگریزی زبان میں محمد زاہد ، ڈوگری میں نریندر بھسین ، گوجری میں چودھری فضل مشتاق ، ہندی میں ڈاکٹر اشوک کمار ، کشمیری میں پروفیسر رتن لال ، لداخی میں لوبزنگ زمسپال ، پہاڑی میں مقبول ساحل ، پنجابی میں ڈاکٹر منوجت سنگھ اور اردو میں اسیر کشتواڑی کو بہترین کتاب نویسی کا ایوارڈ فراہم کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے معروف ادیب غلام نبی گوہر اور بشیر مخدومی کی بھی عزت افزائی کی جنہوں نے کلچرل اکیڈمی کو کئی نوادرات عطیہ کے طور پر دئیے ہیں ۔ اپنے خطاب میں تمدن کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا کہ تمدن ہمارے ماضی کو ہمارے مستقبل کے ساتھ جوڑتا ہے انہوں نے رمضان اور عید کے سلسلے میں عوام کو مبارکباد دی ۔ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ رحمان راہی ، کلچرل اکیڈمی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر ریاستی قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عناعت علی ، تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر ، مکانات اور شہری ترقیات کی وزیر مملکت آسیہ نقاش ، وقف بورڈ کے نائب چئیر مین محمد حسین ، خواتین کمیشن کی چئیر پرسن نعیمہ احمد مہجور ، کئی اراکینِ قانون سازیہ ، ڈائریکٹر لائیبریریز ، ادیب ، تعلیمی ماہر ، تمدنی کارکن اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے اسلامی قلمی نسخوں کی ایک نمایش کا بھی افتتاح کیا ۔ نمایش میں اسلامی قلمی نسخے اور قرآن شریف کے نسخے نمایش کیلئے رکھے گئے تھے ۔ ان میں 1300 ہجری میں لکھا گیا قرآنی قلمی نسخہ ، بادشاہ جہانگیر کا لکھا ہوا قرآنی نسخہ ، سونے کی سیاہی سے لکھا ہوا قرآنی نسخہ ، حضرت محمد ﷺ کے خطوط ، 1237 ہجری میں لکھا گیا فتح اللہ کشمیری کا قرآنی نسخہ اور دیگر قلمی نسخے بھی شامل ہیں ۔ محکمہ لائیبریریز نے بھی نادر قرآنی قلمی نسخے نمائش کیلئے رکھے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے نمایش میں رکھے گئے نسخوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ان کے بہتر رکھ رکھاو¿ پر زور دیا ۔ سرینگر //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست کے تمدن اور ثقافت کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔ آج ریاستی کلچرل اکادمی کی طرف سے بہترین خطاب ایوارڈ فراہم کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں فن ، تمدن اور لٹریچر کا قیمتی ورثہ موجود ہے جس کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اسے مستقبل کی نسلوں تک پہنچایا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست بھر میں رمضان پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر کلچرل اکادمی کی ستایش کی ۔ انہوں نے عوام کو آگے آ کر فن اور ثقافتی ورثوں سے جُڑے نوادرات اکیڈمی کو پیش کرنے کی اپیل کی تا کہ اس کا بہتر ڈھنگ سے تحفظ کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر ہری نواس پیلس میں ایک آرٹ گیلری قایم کرنے کا بھی اعلان کیا تا کہ فنپاروں کو وہاں پر معقول طریقے سے رکھا جا سکے اور عوام کو ان نادر نوادرات کو دیکھنے کا موقعہ فراہم ہو سکے ۔ انگریزی زبان میں محمد زاہد ، ڈوگری میں نریندر بھسین ، گوجری میں چودھری فضل مشتاق ، ہندی میں ڈاکٹر اشوک کمار ، کشمیری میں پروفیسر رتن لال ، لداخی میں لوبزنگ زمسپال ، پہاڑی میں مقبول ساحل ، پنجابی میں ڈاکٹر منوجت سنگھ اور اردو میں اسیر کشتواڑی کو بہترین کتاب نویسی کا ایوارڈ فراہم کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے معروف ادیب غلام نبی گوہر اور بشیر مخدومی کی بھی عزت افزائی کی جنہوں نے کلچرل اکیڈمی کو کئی نوادرات عطیہ کے طور پر دئیے ہیں ۔ اپنے خطاب میں تمدن کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا کہ تمدن ہمارے ماضی کو ہمارے مستقبل کے ساتھ جوڑتا ہے انہوں نے رمضان اور عید کے سلسلے میں عوام کو مبارکباد دی ۔ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ رحمان راہی ، کلچرل اکیڈمی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر ریاستی قانون ساز کونسل کے چئیر مین حاجی عناعت علی ، تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر ، مکانات اور شہری ترقیات کی وزیر مملکت آسیہ نقاش ، وقف بورڈ کے نائب چئیر مین محمد حسین ، خواتین کمیشن کی چئیر پرسن نعیمہ احمد مہجور ، کئی اراکینِ قانون سازیہ ، ڈائریکٹر لائیبریریز ، ادیب ، تعلیمی ماہر ، تمدنی کارکن اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے اسلامی قلمی نسخوں کی ایک نمایش کا بھی افتتاح کیا ۔ نمایش میں اسلامی قلمی نسخے اور قرآن شریف کے نسخے نمایش کیلئے رکھے گئے تھے ۔ ان میں 1300 ہجری میں لکھا گیا قرآنی قلمی نسخہ ، بادشاہ جہانگیر کا لکھا ہوا قرآنی نسخہ ، سونے کی سیاہی سے لکھا ہوا قرآنی نسخہ ، حضرت محمد ﷺ کے خطوط ، 1237 ہجری میں لکھا گیا فتح اللہ کشمیری کا قرآنی نسخہ اور دیگر قلمی نسخے بھی شامل ہیں ۔ محکمہ لائیبریریز نے بھی نادر قرآنی قلمی نسخے نمائش کیلئے رکھے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے نمایش میں رکھے گئے نسخوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ان کے بہتر رکھ رکھاو¿ پر زور دیا ۔