محکمہ جنگلات نے گگوانی ،لڑو زیر تعمیر 2 کلو میٹررابطہ سڑک پر کام بند کرایا مشینری ضبط کر لی ، اعتماد میں لئے بغیر کام شروع کیا گیا :ڈی ایف او رام بن

قمر الدین منہاس
رام بن //نیل کے علاقہ گگوانی لڑو زیر تعمیر دو کلو میٹر رابطہ سڑک کا تعمیراتی کا م محکمہ جنگلات نے روک لگا کر جنگلاتی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لا کر ٹھیکیدار کی مشین کو ضبط کر دیااور سڑک کا تعمیر کا کام کوفی الحال بند کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے ہیوگن نیل سڑک کے گگوانی کے مقام پر لڑو کی طرف جانے والی دو کلو میٹر رابطہ سڑک محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر نگرانی جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 11میںتعمیر شروع کی تھی اور بغیر فارسٹ کلیرینس کے تعمیر ہو رہی سڑک پر محکمہ جنگلات رام بن کی ایک ٹیم ڈی ایف او رام بن کی قیادت پولیس کے ہمراہ علاقہ میں جاکر جنگلات ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی ۔ جس دوران انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ٹھیکیدار کے خلا ف کاروائی عمل میں لا کر سڑک کی تعمیر پر روک لگا دی اورمذکورہ ٹھیکیدار کی مشین کو ضبط کر دیا۔ اس موقع پر سڑک کی تعمیر کا کام کر رہے ٹھیکیدار کسی مقامی شخص کے گھر میں چُھپ گیا تاہم محکمہ جنگلات نے مذکورہ ٹھیکیدار کوگھر نکالا۔ اس دوران علاقہ میں مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا ۔تاہم وہ اپنی جان بچانے مےں کامیاب ہوئے ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسررام بن ضوہیب چودھری نے اُڑان کو بتایا کہ گگوانی لڑو دو کلو میٹر سڑک جو کہ جنگلاتی اراضی رقبہ میںکمپاررٹمنٹ نمبر 11 تعمیر ہو رہی ہے او ر اس سلسلہ میں ہم نے اس تعمیر کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ سڑ ک کی تعمیر کاکام کررہا ٹھیکیدار غائب ہو گیا ۔ڈی ایف او نے کہا کہ ہم نے محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو گھر سے بلانے کے لئے بھیجا تو اس اثنا ءمیں وہا ں سے لوگوں نے کلھاڑیوں وڈنڈوں سے حملہ کیا اور پتھراﺅ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل سے اپنی جان بچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹھیکیدار کی حمائت میں آکر محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کیا۔ڈی ایف او نے کہا کہ ا ن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر رام بن نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر کے لئے تعمیراتی ایجنسی نے محکمہ جنگلات کو اعتماد میں لئے بغیر کام شروع کیا جس کے خلاف محکمہ کو اس طرح کا قدم اٹھانا پڑا۔